اردو

urdu

ETV Bharat / state

شیوکمار کی اہلیہ اور والدہ کی درخواست ملتوی

دہلی ہائی کورٹ نے کانگریس کے رہنما ڈی کے شیوکمار کی اہلیہ اور والدہ کی طرف سے دائر درخواست کو بدھ کے روز تک ملتوی کردیا ہے۔

دہلی ہائی کورٹ

By

Published : Oct 30, 2019, 12:30 PM IST

ان دونوں نے شیوکمار کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے جاری کردہ سمن کو چیلنج کیا تھا۔

اس کیس کی اگلی سُنوائی چار نومبر کو مقرر کی گئی ہے۔

شیوکمار کو تین ستمبر کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے گرفتار کیا تھا اور 25 اکتوبر تک عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا تھا۔

شیوکمار کے خلاف مبینہ منی لانڈرنگ کا معاملہ ای ڈی کے ذریعہ گذشتہ برس ستمبر میں انکم ٹیکس محکمہ کی طرف سے دائر ایک شکایت کی بنیاد پر درج کیا گیا تھا جس میں ان پر کروڑوں کی ٹیکس چوری اور حوالہ کے لین دین کا الزام لگایا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details