دہلی:قومی دارالحکومت دہلی کے شاستری بھون میں آج ایک پریس بریفنگ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں رواں برس عازمین حج سعودی عرب میں زر مبادلہ کے طور پر لے جانے والے سعودی ریال اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے ذریعے تبدیل کرا سکتے ہیں۔ اس کے لیے اسٹیٹ بینک آف انڈیا ملک کے مختلف علاقوں میں 100 مراکز قائم کرے گی جہاں سے عازمین حج ریال خرید سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ تمام امبارکیشن پوائنٹ پر بھی اسٹیٹ بینک آف انڈیا کا ایک ڈیسک موجود ہو گا جو عازمین حج کو بھارتی کرنسی کے بدلے سعودی ریال فراہم کرے گا۔ حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے عازمین حج کو لائف انشورنس کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔
پریس بریفنگ کے دوران یہ جانکاری بھی فراہم کی گئی کہ اگر کوئی عازم حج فورن ٹریول کارڈ کی سہولت حاصل کرنا چاہتا ہے تو اسے یہ سہولیات دستیاب کرائی جائے گی البتہ اس کے لئے جو بھی چارجز ہوں گے وہ عازمین حج کو ادا کرنے ہوں گے۔ اس کے علاوہ اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے آفیسرز کی ایک فہرست تمام ریاستی حج کمیٹی کو بھیجی جائے گی اور تمام عازمین حج کی تفصیل بھی اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے پاس موجود ہوں گی جس کے ذریعے بینک کے آفیسرز خود عازمین حج سے رابطہ کرکے انہیں فورین ایکسچینج سے متعلق معلومات فراہم کر سکیں گے۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے حج کمیٹی آف انڈیا کے ذریعے زرمبادلہ کے طور پر تمام عازمین حج کو 21 سو ریال ان کے امبارکیشن پوائنٹ پر مہیا کر دیے جاتے تھے تاہم رواں برس ایسا نہیں ہے۔ رواں برس عازمین حج تمام امبارکیشن پوائنٹ پر ایس بی آئی بینک کی ڈیسک سے اپنی سہولت کے مطابق سعودی ریال خرید سکتے ہیں اور اگر انہیں مزید ضرورت ہوتی ہے تو فورین ٹریول کارڈ استعمال کر کے سعودی عرب میں سعودی ریال کسی بھی اے ٹی ایم سے نکال سکتے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ رواں برس ایک لاکھ 84 ہزار درخواستیں حج بیت اللہ 2023 کے لیے حج کمیٹی آف انڈیا کو موصول ہوئی تھی جس میں سے ایک لاکھ چالیس ہزار کا انتخاب رینڈم ڈیجیٹل سلیکشن کے ذریعے کیا گیا تھا ان درخواستوں میں 10 ہزار 621 درخواستگار کی عمر 70 برس سے زائد ہے جبکہ بغیر محرم کے حج بیت اللہ پر جانے والی خواتین کی تعداد 4314 ہے۔
Haj 2023 رواں برس حج سے متعلق سرگرمیاں کیش لیس ہونگی، عازمین کیلئے فورین ٹریول کارڈ کی سہولت - دہلی خبر
ہر سال حج کمیٹی آف انڈیا کے ذریعے زرمبادلہ کے طور پر تمام عازمین کو 21 سو ریال ان کے امبارکیشن پوائنٹ پر مہیا کر دیے جاتے تھے تاہم رواں برس ایسا نہیں ہے۔ رواں برس عازمین حج تمام امبارکیشن پوائنٹ پر ایس بی آئی بینک کی ڈیسک سے اپنی سہولت کے مطابق سعودی ریال خرید سکتے ہیں اور اگر انہیں مزید ضرورت ہوتی ہے تو فورین ٹریول کارڈ استعمال کر کے سعودی عرب میں سعودی ریال کسی بھی اے ٹی ایم سے نکال سکتے ہیں۔
حج