اردو

urdu

ETV Bharat / state

Delhi Govt Issue New Examination Guidelinesدہلی کی تعلیمی پالیسی میں تبدیلی

قومی دارالحکومت دہلی کے اسکولوں میں پڑھنے والے بچوں کے لیے یہ خبر انتہائی اہم ہے جو بچے بغیر امتحان دیئے اگلی کلاسوں میں جانے کی آس لگائے رہتے ہیں ان کے لیے بری خبر ہے۔Delhi Govt Issue New Examination Guidelines

دہلی کی تعلیمی پالیسی میں تبدیلی
دہلی کی تعلیمی پالیسی میں تبدیلی

By

Published : Oct 10, 2022, 8:10 PM IST

نئی دہلی : در اصل دہلی حکومت واضح کیا کہ نئی تعلیمی پالیسی کے تحت اب کلاس 5 اور 8 کے طلباء کو بغیر سالانہ امتحان پاس کئے اگلی کلاس میں ترقی نہیں دی جائے گی۔Delhi Govt Issue New Examination Guidelines And Promotion Policy For Class 3 to 8

اسٹیٹ کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ (ایس سی ای آر ٹی) دہلی کے ذریعہ تیار کردہ نئے اسسمنٹ اور پروموشن گائیڈ لائنز کو جمعہ کو دہلی کے ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن (DOE) نے جاری کیاہے۔ان رہنما خطوط کے مطابق، کلاس 5 اور 8 میں بچوں کی پڑھائی کی تشخیص میں وسط مدتی اور سالانہ امتحانات کے ساتھ ساتھ نصابی سرگرمیاں بھی شامل ہوں گی۔

دہلی کی تعلیمی پالیسی میں تبدیلی

ان میں پروجیکٹ پر مبنی سرگرمیاں، کلاس روم میں بچوں کی شرکت، تھیٹر، رقص، موسیقی، کھیل جیسی سرگرمیوں میں بچوں کی شرکت شامل ہے۔نئے رہنما خطوط کے تحت اگر کوئی طالب علم پانچویں یا آٹھویں جماعت کا امتحان پاس نہیں کر پاتا ہے، تو اسے دوبارہ امتحان کے ذریعے دو ماہ کے اندر کارکردگی بہتر کرنے کا ایک اور موقع ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں:Kejriwal Upset with AAP Leader Gautam گجرات میں عآپ رہنما کے ہندو مخالف حلف سے گھرے کیجریول

اس میں کہا گیا ہے کہ پرائمری تعلیم کی تکمیل تک کسی بھی طالب علم کو اسکول سے نہیں نکالا جائے گا۔ ہر تعلیمی سال کے اختتام پر کلاس 5 اور 8 کے باقاعدہ امتحان ہوں گے۔
یہ رہنما خطوط دہلی کے اندر تمام سرکاری، سرکاری امداد یافتہ، میونسپل کارپوریشن آف دہلی، نئی دہلی میونسپل کونسل، دہلی کنٹونمنٹ بورڈ اور غیر امدادی تسلیم شدہ اسکولوں پرنافذ ہوں گے۔Delhi Govt Issue New Examination Guidelines And Promotion Policy For Class 3 to 8

ABOUT THE AUTHOR

...view details