اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی : عوامی مقامات پر ہکا کے استعمال پر پابندی - محکمہ صحت اور خاندانی بہبود

دہلی حکومت نے کووڈ 19 کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے عوامی مقامات پر ہکا کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔

دہلی : عوامی مقامات پر ہکا کے استعمال پر پابندی عائد
دہلی : عوامی مقامات پر ہکا کے استعمال پر پابندی عائد

By

Published : Aug 4, 2020, 8:32 AM IST

کورونا وائرس کے پھیلنے سے قابو پانے کے اقدام میں، دہلی کی حکومت نے عوامی مقامات پر ہکا کے استعمال پر پابندی عائد کی ہے۔

محکمہ صحت اور خاندانی بہبود کے جاری کردہ حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ ہکا کے استعمال اور اشتراک سے کووڈ 19 پھیلاؤ میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے"دہلی کے این سی ٹی کے ہوٹلوں، ریستورانوں ، کھانے پینے کے مقامات، بازار ، پبوں، نائٹ کلب وغیرہ سمیت تمام عوامی مقامات پر ہکا (تمباکو کے ساتھ اور بغیر تمباکو ، جڑی بوٹیوں کا ہکا ، پانی کے پائپ ، اور دیگر ہکا جیسے آلات) کا استعمال کرنے پر پابندی لگانے کا حکم دیا ہے۔

ان کے مطابق، عوامی مقامات پر ایک ہی ہکا استعمال کرنے سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا زیادہ خطرہ ہے۔ کیونکہ ایک متاثرہ فرد کے ذریعہ ہی انفکشن مزید پھیل سکتا ہے۔

ہدایت میں یہ بھی نشاندہی کی گئی ہے کہ تمباکو نوشی کرنے والے افراد کووڈ-19 سے متاثر ہونے کا زیادہ خطرہ رکھتے ہیں کیوں کہ "تمباکو نوشی کے عمل" سے وائرس ہاتھ سے منہ منتقل ہونے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔

ڈاکٹر پنکج سولنکی نے کہا ، "تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ یہ وائرس ہوا میں موجود ہے۔ اگر کوئی متاثرہ شخص عوامی طور پر تمباکو نوشی کررہا ہے تو ، اس شخص کے ذریعہ تیار کردہ ایروسول اس کے آس پاس میں موجود لوگوں کو متاثر کرسکتا ہیں۔"

ڈاکٹروں نے کہا کہ صحت کے لحاظ سے ، کووڈ۔19 کا اثر تمباکو نوشی کرنے والوں کے لیے زیادہ مہلک ثابت ہوسکتا ہے۔

پھیپھڑوں کی بیماریوں سے نمٹنے کے ماہر ڈاکٹر اویناش موہنتی نے کہا کہ ''تمباکو نوشی کرنے والوں کو پہلے ہی پھیپھڑوں کی بیماری ہوسکتی ہے یا پھیپھڑوں کی گنجائش کم ہوجاتی ہے، جس سے سنگین بیماری کا خطرہ بہت بڑھ جاتا ہے۔ اور آکسیجن کی ضرورت بڑھ جاتی ہے ۔اگر وہ کورونا انفیکشن میں مبتلہ ہوتے ہیں تو ان میں وائرل نمونیا ہوتا ہے۔

دریں اثنا ، ڈاکٹروں نے یہ بھی کہا کہ حکومت کو عوام میں بھی سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کرنی چاہیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details