اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی حکومت نو تقرر شدہ اساتذہ کو ٹیب فراہم کرے گی

دہلی حکومت اساتذہ کو ہائی ٹیک بنانے کے غرض سے ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن میں نوتقرر شدہ 2103 اساتذہ کو ٹیب دستیاب کرائے گی۔

By

Published : Jun 25, 2021, 7:57 PM IST

دہلی حکومت نو تقرر شدہ اساتذہ کو ٹیب دستیاب کرائے گی
دہلی حکومت نو تقرر شدہ اساتذہ کو ٹیب دستیاب کرائے گی

دہلی حکومت اساتذہ کو ہائی ٹیک بنانے کی مہم کے تحت ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن میں نوتقرر شدہ 2103 اساتذہ کو ٹیب دستیاب کرائے گی۔

نائب وزیر اعلی اور وزیر تعلیم منیش سسودیا نے جمعہ کے روز کہا کہ دہلی حکومت سرکاری اسکولوں میں تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے، اسی سمت میں سرکار اپنے سبھی اساتذہ کو ٹیب مہیا کرتی ہیں تاکہ اساتذہ اپنے درس و تدریس میں ٹکنالوجی کا استعمال کر کے طلباء کو لرننگ کے بہتر تجربات فرہم کرسکیں۔

سرکاری اسکولوں کے تعلیمی معیار کو بہتر بنانے اور اساتذہ کو ہائی ٹیک بنانے کی مہم کے طور پر دہلی حکومت اپنے تمام اساتذہ کو ٹیب فراہم کراتی ہے۔ سنہ 2018-19 میں بھی دہلی حکومت کی جانب سے ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے 60،555 اساتذہ کو ٹیب دستیاب کرائے تھے۔

مزید پڑھیں:

بی جے پی رہنما جھوٹی بیان بازی کررہے ہیں: منیش سسودیا

نائب وزیراعلیٰ نے کہا کہ اکیسویں صدی میں تعلیم میں ٹیکنالوجی کو شامل کرنا اشد ضروری ہے۔ تیکنیک ٹیچنگ لرننگ سرگرمی کو آسان بناتی ہے اورطلباء ٹکنالوجی کے ذریعہ زیادہ بہتر طریقے سے سیکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے دور میں بچوں کی پڑھائی متاثر نہ ہو اس کے لئے حکومت نئے نو تقرر شدہ اساتذہ کو سرکاری ٹیب دستیاب کررہی ہے تاکہ وہ آن لائن کے ذریعہ سے اپنے طلباء سے وابستہ رہیں اور تدریسی عمل آسانی سے جاری رہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details