اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی حکومت کا گرین پارک ملٹی لیول کار پارکنگ کے گرنے کی تحقیقات کا حکم - دہلی کی خبریں

نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا نے ہفتے کے روز اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ 'کیجریوال حکومت عوام کے ٹیکس کے پیسوں کی حفاظت میں کسی بھی طرح کی کوئی کوتاہی نہیں برتے گی۔'

دہلی حکومت کا گرین پارک ملٹی لیول کار پارکنگ کے گرنے کی تحقیقات کا حکم
دہلی حکومت کا گرین پارک ملٹی لیول کار پارکنگ کے گرنے کی تحقیقات کا حکم

By

Published : Nov 6, 2021, 10:33 PM IST

کیجریوال حکومت نے گرین پارک ملٹی لیول کار پارکنگ گرنے کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے اور ڈائریکٹر آف لوکل باڈیز کو 15 دنوں کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرنے کو کہا ہے۔

نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا ہفتے کے روز اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ 'کیجریوال حکومت عوام کے ٹیکس کے پیسوں کی حفاظت میں کسی بھی طرح کی کوئی کوتاہی نہیں برتے گی۔

اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے حکومت نے ڈائریکٹر آف لوکل باڈیز کو حکم دیا ہے کہ وہ پی ڈبلیو ڈی سے اس کی تحقیقات کرائی جائے اور 15 دن کے اندر رپورٹ پیش کریں تاکہ پارکنگ تعمیر کی خامیاں معلوم کرکے قصورواروں کے خلاف کاروائی کی جا سکے۔

انہوں نے بتایاکہ کہ ایم سی ڈی کی جانب سے آس پاس کے دکان داروں سے پارکنگ کنورژن چارجز کے نام پر موٹا پیسہ وصولا گیا۔ تاجروں کی دکانیں سیل کی گئیں اور پارکنگ کی تعمیر کی گئی لیکن ایک سال کے اندر پارکنگ بی جے پی کے زیر انتظام کارپوریشن کی بدعنوانی کے بھینٹ چڑھ گئی اور منہدم ہونے لگی ہے۔ اس سے کافی کاروں کو نقصان ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی دہلی میں کارپوریشن کا راج چلا رہی ہے اور ہمیشہ پیسے کی کمی کا رونا روتی ہے لیکن جب پیسہ ہاتھ میں آتا ہے تو وہ عوام کے ٹیکس کے پیسے میں بدعنوانی اور بے ایمانی کرتی ہے۔ گرین پارک کی ملٹی لیول پارکنگ اس کرپشن کے بھینٹ چڑھ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:'آلودگی سے کورونا کے کیسز میں اضافہ ہوگا'

انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال نومبر میں اس پارکنگ کا افتتاح بی جے پی لیڈروں نے بڑے جوش و خروش سے کیا تھا لیکن ایک سال کے اندر ہی یہ پارکنگ ٹوٹ گئی۔ پارکنگ کے اندر الیکٹرک فرش پلیٹیں گرنے لگیں۔ جس کی وجہ سے کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا اور لوگوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔ شکر ہے کہ کسی کی جان کو کچھ نہیں ہوا۔

سسودیا نے کہا کہ پارکنگ بننے کے دوران کارپوریشن کی جانب سے آس پاس کے دکان داروں سے پارکنگ کنورژن چارجز کے نام پرموٹا پیسہ وصولا گیا۔ تاجروں کی دکانیں سیل کی گئیں اور پارکنگ بنا دی گئی۔ لیکن نتیجہ سب کے سامنے ہے۔ یہ پارکنگ کرپشن اور گھپلوں کی وجہ سے گرنے لگی ہے۔ اخبارات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس پارکنگ کو شروع کرنے سے پہلے اس کا سیفٹی آڈٹ بھی نہیں کیا گیا تھا۔نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کیجریوال حکومت عوام کے ٹیکس کے پیسے کو ضائع نہیں کرے گی اور ان کی حفاظت میں کوئی کوتاہی نہیں برتے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایم سی ڈی میں بی جے پی کے لیے گنے چنے دن باقی ہیں۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details