دہلی حکومت کے وزیر گوپال رائے نے وکاس دبے انکاؤنٹر پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اتر پردیش میں امن و امان مکمل طور پر ٹوٹ چکا ہے۔
حال ہی میں 8 پولیس اہلکاروں کے قتل کے معاملے میں وکاس دبے کے انکاؤنٹر کے سوال پر دہلی حکومت کے وزیر گوپال رائے نے کہا کہ دیکھیں یہ ساری چیزیں ایک ہی چیز کو ظاہر کررہی ہیں کہ اتر پردیش میں امن وامان کی صورتحال مکمل طور پر ٹوٹ چکا ہے۔ حکومت کو ان سرگرمیوں کے بارے میں دوبارہ غور کرنے کی ضرورت ہے۔