دہلی حکومت نے منگل کے روز ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں دہلی ہائی کورٹ کے ججوں، عملے اور ان کے اہل خانہ کے لیے 100 کمروں کی کووڈ نگہداشت کی سہولت قائم کرنے کے انتظامی حکم کو واپس لینے کے لیے ہدایات جاری کی۔
حکومت نے یہ فیصلہ عدالت کے یہ کہنے کے چند گھنٹوں بعد کیا جس میں یہ کہا گیا کہ عدالت نے ایسی سہولت کے لیے درخواست نہیں کی تھی۔
نائب وزیر اعلی منیش سسوڈیا نے رات دیر گئے ایک ٹویٹ میں کہا کہ اشوکا ہوٹل میں ججوں کے لیے کووڈ کیئر سینٹر قائم کرنے کے حکم کو واپس لینے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔
سیسودیا نے ٹویٹ کیا کہ "فوری طور پر اس حکم کو واپس لینے کے لیے ہدایات جاری کیں۔"
اس سے قبل ہھی دہلی کے سرکاری ذرائع نے یہ دعوی کیا تھا کہ یہ حکم وزیر اعلی، نائب وزیر اعلی یا وزیر صحت کے علم میں لائے بغیر جاری کیا گیا تھا۔ ذرائع نے کہا تھا کہ سیسودیا نے اس حکم سے متعلق فائل طلب کی ہے کہ جانچ پڑتال کیسے کی گئی ہے۔