اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی: ریلوے سے آکسیجن والے بیڈز کا مطالبہ

کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے معاملات کو دیکھتے ہوئے اگلے دو ہفتوں میں بیڈز کی تعداد دگنی کرنی پڑے گی کیونکہ دہلی میں کورونا کیسز 14 دن میں دگنا ہو گئے ہیں۔ فی الحال دہلی میں کل 8637 بیڈز ہیں۔

دہلی: ریلوے سے آکسیجن والے بیڈز کا مطالبہ
دہلی: ریلوے سے آکسیجن والے بیڈز کا مطالبہ

By

Published : Jun 7, 2020, 7:20 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا انفیکشن تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ کورونا متاثرین کی تعداد 27 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

ایسی صورتحال میں دہلی حکومت ہسپتالوں میں بیڈز کی تعداد میں بھی اضافہ کررہی ہے۔ حال ہی میں وزیر اعلی کیجریوال نے ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ وہ ایک ہفتے میں بیڈز کی تعداد 9500 تک لے جائیں گے۔

دہلی: ریلوے سے آکسیجن والے بیڈز کا مطالبہ

دہلی حکومت اس سمت میں مستقل طور پر کام کر رہی ہے۔ فی الحال دہلی میں کل 8637 بیڈز ہیں۔ تاہم بڑھتے ہوئے انفیکشن کے معاملات کو دیکھتے ہوئے اگلے دو ہفتوں میں بیڈز کی تعداد دگنی کرنی پڑے گی کیونکہ دہلی میں کورونا کیسز 14 دن میں دوگنی ہو گئی ہے۔

دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین نے کہا کہ 'آنے والے دنوں کے چیلنجوں کو دیکھتے ہوئے دہلی حکومت مسلسل بیڈز میں اضافہ کررہی ہے۔'

بتادیں کہ اس سے قبل ریلوے کے ذریعہ دہلی حکومت کو آئسولیشن بیڈ دیا جارہا تھا لیکن اب اسپتال بیڈز کی قلت کو دیکھتے ہوئے دہلی حکومت نے ریلوے سے بیڈز کا مطالبہ کیا ہے۔

ستیندر جین نے کہا ہے کہ 'ہمارے پاس آئسولیشن بیڈز کافی ہیں لہذا ہم نے ریلوے سے کہا ہے کہ اگر ممکن ہو تو آکسیجن والے ہسپتال بیڈز کو مہیا کرایں۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details