اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی حکومت نے'اسکل یونیورسٹی' کھولنے کا اعلان کیا - دہلی حکومت نے'اسکل یونیورسٹی' کھولنے کا اعلان کیا

اس یونیورسٹی میں 85 فیصد سیٹیں دہلی کے ووٹرز کے لیے مختص رہیں گی اور 15 فیصد بھارت کے دیگر ریاستوں کے طلباء کے لیے ہوں گی۔

دہلی حکومت نے'اسکل یونیورسٹی' کھولنے کا اعلان کیا

By

Published : Oct 14, 2019, 7:29 PM IST

Updated : Oct 14, 2019, 9:12 PM IST


دارالحکومت دہلی میں وزیراعلی اروند کیجریوال نے 'اسپورٹس یونیورسٹی' کے بعد اب 'اسکل یونیورسٹی' کھولنے کا اعلان کیا ہے۔


انتخابات کی تاریخیں جیسے جیسے نزدیک آ رہی ہیں ویسے ویسے عام آدمی پارٹی اپنے انتخابی وعدوں کو پورا کرنے کی کوشش کر ہی ہے۔

انتخابات کے پیش نظر دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے 'اسکل یونیورسٹی' کے قیام کا اعلان کیا ہے۔

دہلی حکومت نے'اسکل یونیورسٹی' کھولنے کا اعلان کیا

اگر انہیں لیفٹیننٹ گورنر سے منظوری مل گئی تو وہ ایک سال کے اندر ہی 'اسکل یونیورسٹی' کے تعمیراتی کاموں کو شروع کر دیں گے۔

اس یونیورسٹی میں 85 فیصد سیٹیں دہلی کے ووٹرز کے لیے مختص رہیں گی اور 15 فیصد بھارت کے دیگر ریاستوں کے طلباء کے لیے ہوں گی۔

وزیراعلی نے بتایا کہ اس یونیورسٹی سے تعلیم مکمل کرنے والے تمام طلباء کو کیمپس پلیسمنٹ بھی دیا جائے گا۔

Last Updated : Oct 14, 2019, 9:12 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details