اردو

urdu

ETV Bharat / state

غازی آباد میں تصادم، چار بدمعاش گرفتار - گرفتار

غازی آباد میں پولیس نے آپریشن کلین کے تحت گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران تین تصادم میں چار بدمعاشوں کوگرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

غازی آباد میں تصادم، چار بدمعاش گرفتار، متعلقہ تصویر

By

Published : Jul 17, 2019, 3:17 PM IST

گذشتہ دیر شب پھر ایک بار بدمعاش اور پولیس کے درمیان ٹانکا سٹی مین تصادم ہوا۔ یہاں پر بائک سواربدمعاش تیز رفتاری سے فرار ہورہے تھے۔ پولیس نے ان کا پیچھا کیا اسی دوران بدمعاش نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

غازی آباد میں تصادم، چار بدمعاش گرفتار، متعلقہ ویڈیو

پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی، جس میں برجو پہاڑی نامی بدمعاش پولیس کی گولی سے زخمی ہوگیا۔ جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب رہا،اس دوران پولیس نے ملزم کے پاس سے ایک طمنچہ برآمد کیا ہے۔

اس سے قبل پیر کی رات بھی سہانی گیٹ پولیس نے انکاؤنٹر کے بعد دو بدمعاشوں کو گرفتار کیا تھا۔
صاحبہ آباد میں منگل کی دوپہرپولیس اور بدمعاش کے تصادم میں ایک بدمعاش کو گولی لگنے سے زخمی ہوگیا تھا۔اسے بھی پولیس نے اپنی حراست میں لے لیا۔

گزشتہ پانچ دنوں کی بات کریں تو پولیس انکاؤنٹر میں تقریباً 20 سے زائد بدمعاش گرفتار ہوچکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details