دہلی کے تغلق آباد علاقے میں گزشتہ شب بھیانک آگ لگنے سے تقریباً 100 جُھگیاں جل کر راکھ ہوگئیں، آگ لگنے سے ان جھونپڑیوں میں رہنے والے سینکڑوں لوگ بے گھر ہوگئے۔
تغلق آباد کی جھونپڑیوں میں آگ، ویڈیو حالانکہ اس حادثے میں کسی بھی طرح کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے لیکن جن لوگوں کے آشیانوں میں آگ لگی وہ اب راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوکر رہ گئے۔
فائر بریگیڈ عملہ کے مطابق تغلق آباد کے بالمکی بستی میں آگ لگنے کی اطلاع انہیں دیر رات میں تقریباً ایک بجے ملی لیکن جب تک فائر بریگیڈ وہاں پہنچ پاتا تب تک آگ اپنا پوری بستی میں پھیل چکی تھی۔
حالانکہ فائر بریگیڈ کی 20 گاڑیاں فوری روانہ ہو گئیں تھیں اس کے باوجود آگ پر قابو پانے میں 2 گھنٹے لگے۔
پولیس اور فائربریگیڈ کی ٹیم نے جھگیوں میں رہنے والے تمام لوگوں کو باہر نکالا، دیر رات آگ لگنے کی وجہ سے زیادہ تر لوگ جھگیوں میں ہی سو رہے تھے۔