اردو

urdu

ETV Bharat / state

ایکزٹ پولس: عام آدمی پارٹی نے دہلی کو فتح کرلیا - Delhi Election Exit Poll Results 2020

دہلی انتخابات میں پولنگ کا شام 6 بجے اختتام عمل میں آیا۔ انتخابات کا عمل مکمل ہونے کے بعد سبھی کی نظریں اب 11 فروری کے نتائج پر ٹکی ہوئی ہیں۔

Delhi Election Exit Poll Results 2020
ایکزٹ پولس: عام آدمی پارٹی نے دہلی کو فتح کرلیا

By

Published : Feb 8, 2020, 6:53 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 4:12 PM IST

ووٹنگ کے بعد مختلف چینلس کی جانب سے ایکزٹ پولس کے نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں جن میں عام آدمی پارٹی کو دہلی انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے دکھایا جارہا ہے۔

ایکزٹ پولس: عام آدمی پارٹی نے دہلی کو فتح کرلیا

’ٹائمز ناؤ‘ ایکزٹ پولس کے مطابق دہلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کو 44، بی جے پی کو 25 نشستیں حاصل ہونے کی پیش قیاسی کی جارہی ہے۔

عام آدمی پارٹی نے دہلی کو فتح کرلیا

’ری پبلک۔ جن کے بات‘ کے ایکزٹ پولس نے پیش قیاسی کرتے ہوئے بتایا ہے کہ عام آدمی پارٹی کو 48 تا 61 اور بی جے پی کو 9 تا 21 نشستیں حاصل ہوں گی۔

عام آدمی پارٹی نے دہلی کو فتح کرلیا

’اے بی پی ۔ سی ووٹر‘ نے اپنے ایکزٹ پول میں بھی عام آدمی پارٹی کی سبقت کو ظاہر کیا ہے۔ یہاں پر عاپ کو 49 تا 63، بی جے پی کو 5 تا 19 اور کانگریس کو صفر تا 4 سیٹیں ملنے کی بات کہی گئی ہے۔

عام آدمی پارٹی نے دہلی کو فتح کرلیا

وہیں ’نیوزایکس۔نیٹا‘ نے ایکزٹ پول میں پیش قیاسی کی ہے کہ دہلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کو 53 تا 57، بی جے پی کو 11 تا 17 اور کانگریس کو صفر تا 2 نشستیں حاصل ہوں گی۔

عام آدمی پارٹی نے دہلی کو فتح کرلیا

’نیوز ایکس۔ پول اسٹار‘ کے مطابق دہلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کو 50 تا 56 اور بی جے پی کو 10 تا 15 نشستیں ملنے کی امید ہیں۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 4:12 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details