ای ٹی وی بھارت نے سبزیوں سے متعلق جانچ پڑتال کی ہے کہ دہلی کی سبزی منڈیوں میں فروخت ہونے والی سبزیاں کیسے اگائی جاتی ہیں۔
ہمنے کسان سے یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ ہری بھری سبزیاں کیسے تیار ہوتا ہے یا ان سبزیوں کو کیسے سیراب کیا جاتا ہے ان سب چیزوں پر کسان سے بات چیت کی گئی۔
دہلی میں سبزیاں پیدا کرنے والے کسانوں کا کہنا ہے کہ وہ اس کے لئے گندا پانی استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔
کھیتوں میں سبزیاں اگانے والے کسان ارجن نے بتایا کہ مجبوری میں وہ سبزیوں کو گندے پانی سے سیراب کرتے ہیں۔ نہ صرف آبپاشی، بلکہ سبزیوں کو اگانے کے بعد انہیں دھونے کے لئے گندا پانی بھی استعمال کرتے ہیں۔ کیونکہ کھیتوں میں بور کرنا مشکل ہے۔