اردو

urdu

By

Published : Jun 27, 2021, 11:13 AM IST

ETV Bharat / state

نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا سورت کے دورے پر

نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا سورت پہنچ گئے ہیں۔ یہاں وہ کارکنان سے گجرات کی سیاست کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔

نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا سورت کے دورے پر
نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا سورت کے دورے پر

دہلی کے نائب وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی کے رہنما منیش سسودیا گجرات سورت پہنچ گئے ہیں۔ اس دوران منیش سسودیا نے کہا ، 'گجرات کی ہوا بدل رہی ہے۔ آج کارکنان سے ملاقات ہوگی اور مزید حکمت عملیوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔'

نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا سورت کے دورے پر

وہیں مانا جا رہا ہے کہ منیش سسودیا یہاں کچھ پاٹی دار تاجروں سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ تین دن پہلے ہی منیش سسودیا نے ٹویٹر کے توسط سے سورت کے دورے کے بارے میں معلومات دی تھیں، اس کے صرف چار گھنٹے بعد ہی انہوں نے دوبارہ ٹویٹ کیا تھا کہ طبیعت صحیح نہ ہونے کی وجہ سے وہ اگلے دن نہیں جاسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اروند کیجریوال کے گجرات دورے پر ایم آئی ایم کا ردعمل

کیجریوال نے گجرات کا دورہ کر کے 2022 گجرات اسمبلی انتخابات(gujarat assembly elections) میں تمام سیٹوں پر امیدوار اتارنے کا اعلان کیا جس کے بعد گجرات کی سیاست میں گہما گہمی دیکھی جارہی ہے۔

اس سے قبل 26 فروری کو اروند کیجریوال نے سورت میں روڈ شو کیا تھا۔ تب عام آدمی پارٹی سورت میونسپل کارپوریشن انتخابات میں حزب اختلاف کی مرکزی جماعت کے طور پر ابھری۔
توقع ہے کہ عام آدمی پارٹی گجرات میں 2022 کی اسمبلی انتخابات کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ کچھ دن قبل وزیر اعلی اروند کیجریوال بھی گجرات آئے تھے۔ اس دوران انہوں نے صحافی اسودان گڈھوی کو پارٹی میں شامل کیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details