دستار بندی تقریب کی صدارت استاد حدیث دارالعلوم دیوبند وقف مولانا فرید الدین قاسمی نے کی۔
اس موقع پر مولانا اسعد علیم شمسی (امام وخطیب جامع مسجد فیروز آباد یوپی)، مولانا قاری محمد سلیمان(امام وخطیب جامع مسجد جامعہ ملیہ اسلامیہ)، مولانا ڈاکٹر عبدالقادر خان قاسمی، مولانا تابش مہدی و دیگر علماء نے خطاب کیا۔
قاری سمیع اللہ کی نگرانی میں چلنے والا مدرسۃ المعارف مسجد اقرا میں امسال 9 حفاظ کی دستار بندی کی گئی۔ اس دوران فارغ طلبا کو کتابیں، کپڑے اور نقد روپے بطور ہدیہ دیا گیا۔
کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے دوران پروگرام میں زیادہ لوگ نہیں پہنچ سکے کافی تعداد میں مقامی لوگو ں نے شرکت کرکے حفاظ کی حوصلہ افزائی کی۔
اس موقع پر مدرسہ کے مہتمم قاری سمیع اللہ نے کہا کہ جس طرح سے گزشتہ برس سے لاک ڈاؤن اور پڑھائی متاثر ہے اس کے باوجود مدرسہ کی چھوٹی موٹی کاوش رہی اور امسال 9 طلبا قرآن پاک حفظ کرنے میں کامیاب رہے۔