کسٹم ترجمان کے ذریعہ دی گئی معلومات کے مطابق یہ مسافر اس وقت پکڑا گیا جب وہ گرین چینل عبور کررہا تھا، جس کے بعد حکام کو اس پر شک ہوا، شک ہونے پر حکام نے اسے روک کر تلاشی لی اور تلاشی کے دوران اس کے پاس سےچھ سونے کی سلاخیں برآمد ہوئیں۔
دہلی کسٹمز نے 88 لاکھ سے زائد کا سونا ضبط کیا، ایک گرفتار
دہلی میں آئی جی آئی ہوائی اڈے پر کسٹم حکام نے دبئی سے واپس لوٹے ایک مسافر سے چھ چھوٹے اور بڑے سونے کی سلاخیں برآمد کیں، جس کا وزن 1 کلو 850 گرام ہے۔
آئی جی آئی ہوائی اڈے
ان سونے کی سلاخوں کا وزن 1 کلو 850 گرام ہے، جن کی قیمت 88 لاکھ 52 ہزار روپے بتائی جارہی ہے، تفتیش میں مسافر نے اس سے متعلق کوئی جواب نہیں دیا، جس کے بعد حکام نے اسے گرفتار کرلیا۔
ضبط شدہ سونا کسٹم آفیسرز کسٹم ایکٹ 1962 کی سیکشن 110 کے تحت ضبط کر لیا گیا ہے جبکہ سیکشن 104 کے تحت مسافر کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔