آج سماعت کرنے والے جج وشال پہوجا کے تعطیل پر ہونے کے سبب سماعت ملتوی کر دی گئی، 7 فروری کو فریقین عدالت کے سامنے اپنی دلیل پیش کریں گے۔
گزشتہ 7 ستمبر کو اپنے بیان میں رمانی نے کہا تھا کہ ایم جے اکبر نے ہمیں انٹرویو کے لیے اپنے آرامگاہ میں بلایا تھا جہاں انہوں نے غلط طریقے سے سلوک کیا۔
رمانی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ وہ 1993 میں امریکہ سے واپس آئیں تھیں، انہیں معلوم ہوا کہ ایم جے اکبر ایک عالمی سطح کا اخبار نکالنے والے ہیں، ایم جے اکبر صحافت کے میدان میں میرے کے لیے ایک رول ماڈل تھے، ان کی تحریریں پڑھتے ہوئے میں پروان چڑھی تھی۔