نئی دہلی: دہلی کمیشن برائے خواتین (ڈی سی ڈبلیو ) نے ان خواتین اور بچہ ہندو پناہ گزینوں کی حالت زار پر ایک مطالعہ شروع کیا ہے جو پاکستان سے بھاگ کر دہلی کے مجنون کا ٹیلا علاقے میں گزشتہ کئی سالوں سے رہ رہے تھے۔ ڈی سی ڈبلیو نے ایک بیان میں کہا کہ یہ مہاجرین بدستور قابل رحم حالات میں زندگی بسر کر رہے ہیں اور انہیں رہائش، پانی کے کنکشن، بجلی، بیت الخلا اور روزی روٹی کے مناسب ذرائع جیسی بنیادی سہولیات تک رسائی سے محروم رکھا گیا ہے۔ DCW to know status of hindu refugees of majnu tilla
ڈی سی ڈبلیو کی سربراہ سواتی مالیوال نے ان پناہ گزینوں کو درپیش مسائل کا پتہ لگانے کے لیے ایک مطالعہ شروع کیا ہے جو گزشتہ کئی سالوں سے یہاں انتہائی قابل رحم حالت میں رہ رہے ہیں۔ کمیشن یہاں رہنے والے پناہ گزینوں کی بحالی کے لیے مختلف سرکاری اداروں کو سفارشات پیش کرے گا۔ اس وقت وہ دریائے جمنا کے کنارے رہ رہے ہیں اور بہت سے مسائل سے دوچار ہیں۔ وہ کچے گھروں اور خیموں میں رہنے پر مجبور ہیں۔