آئی ایس آئی اسپتال میں آگ لگی - محکمہ فائربریگیڈ
دہلی کے ایمپلائز اسٹیٹ انشورنس اسپتال میں آج صبح آگ لگ گئی۔ تاہم اس حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
محکمہ فائربریگیڈ نے بتایا کہ مغربی دہلی کے بسائی دارا پور کے بالی نگر کے نزدیک آئی ایس آئی اسپتال میں آپریشن تھیٹر۔ تین میں آگ لگنے کی اطلاع صبح تقریباً 09.10 بجے موصول ہو ئی۔
آگ لگنے کے فوراً بعد اوٹی کے مریضوں کو دیگر کمروں اور آپریشن تھیٹر میں لے جایا گیا۔
محکمہ فائر بریگیڈ کی سات گاڑیوں کو آگ بجھانے کے کام میں لگایا گیا۔
صبح تقریبا 09.45 بجے آگ پر قابو پا لیا گیا۔ اس واقعہ میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ لگایا جا رہا ہے ۔