دہلی کی بی جے پی نے مسجدوں کے ذریعے نفرت انگیز بیانات جاری کرنے اور اس کے سیاسی استعمال کا الزام عائد کیا ہے۔
بی جے پی نے الیکشن کمیشن سے قومی دارالحکومت دہلی کی مساجد میں خصوصی مشاہدین تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
بی جے پی کے ریاستی کنوینر نیرج نے چیف انتخابی افسر کو دو صفحے کا ایک خط لکھ کر دہلی کی مساجد میں خصوصی مشاہدین تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
بی جی پی کے کنوینر نے عام آدمی پارٹی کے سربراہ اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال پر فرقہ وارانہ سیاست کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اروند کیجروال مسلم اکثریتی علاقوں میں پولرایزیشن کر رہے ہیں۔
کنوینر کا یہ دعویٰ ہے کہ دہلی کی مساجد سے نفرت انگیز بیانات سامنے آتے رہتے ہیں خاص طور پر جمعہ کے روز مسجدوں سے نفرت پھیلائی جاتی ہے۔ اس سے معصوم مسلمان شکار ہو جاتے ہیں۔
دو صفحے کے اس خط میں بی جے پی کے کنوینر نے مسجدوں میں خصوصی نگرانی کے مطالبے کے لیے یہ دلیل دیا ہے کہ مسجدوں کا سیاسی استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس لیے وہاں خصوصی نگرانی ضروری ہے۔