اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی اسمبلی انتخابات: تشہیری ختم، آٹھ فروری کو پولنگ - دہلی اسببلی انتخابات

دہلی اسمبلی کی 70 نشستوں کے لیے آٹھ فروری کو ہونے والی پولنگ کے لیے تقریباً دو ہفتوں سے جاری انتخابی شور جمعرات کی شام چھ بجے تھم گیا۔

دہلی اسمبلی انتخابات
دہلی اسمبلی انتخابات

By

Published : Feb 6, 2020, 9:46 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 11:06 AM IST

دہلی اسببلی انتخابات کی تشہیری مہم ابتداء میں سست تھی لیکن جیسے جیسے بڑے رہنماؤں نے اس میں شرکت کی، سیاسی پارہ چڑھتا گیا۔

سڑک، بجلی، پانی، تعلیم اور صحت جیسے بنیادی مسائل سے شروع ہونے والی انتخابی تشہیر آخری دور میں پہنچتے پہنچتے قوم پرستی(نیشنلزم) اور فرقہ واریت کے رنگ میں رنگ گئی۔

شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے)کی مخالفت میں شاہین باغ میں جاری احتجاجی دھرنا اس انتخابی تشہیری مہم کی تھیم بن گیا۔

سیاسی رہنماؤں کے درمیان الزام تراشیوں کا سلسلہ اتنا تیز اور جارحانہ ہو گیا کہ الیکشن کمیشن کو مداخلت کرنی پڑی۔

اس مرتبہ اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی جہاں اپنی حکومت کو بچانے کے لیے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی قیادت میں مصروف تھی تو وہیں 21 برسوں سے دہلی کے اقتدار سے دور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے بھی پوری طاقت جھونک دی۔

اس کے علاوہ 15 برسوں تک دہلی پر حکومت کرنے والی کانگریس بھی اپنا کھویا ہوا وقار دوبارہ حاصل کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہے۔

ترقی اور کام کا نعرہ بلند کرنے والی کیجریوال حکومت کے لیے یہ انتخابات کسی آزمائش سے کم نہیں ہیں۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 11:06 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details