قومی دارالحکومت میں کورونا وائرس کے پھیلنے کا سلسلہ اب بھی جاری ہے، اسی ضمن میں دہلی اسمبلی میں بھی کوروناوائرس کا انفیکشن پھیل گیا ہے، جس کی زد میں دہلی اسمبلی کے سپیکر رام نیواس گوئل کے سکریٹری کورونا مثبت پائے گئے ہیں، جس کے بعد پورے دفتر کو سیل کردیا گیا ہے۔
کورونا وائرس کا اثر دہلی اسمبلی میں بھی دہلی اسمبلی کے سپیکر رام نیواس گوئل کے سکریٹری کورونا مثبت آنے کے بعد وہ پچھلے 11 دن سے اسمبلی نہیں آرہے تھے، جبکہ بخار 28 مئی کو محسوس ہوا تھا جس کے بعد سے گھر میں ہی کوارنٹین میں رہے، جب کورونا کا شبہ ہوا تو انہوں نے یہ ٹیسٹ کرایا، جس کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔
اس رپورٹ کے بعد جہاں سپیکر اسمبلی خود بیٹھے ہیں، وہ جگہ سمیت ان کے دفتر کو مکمل طور پر سیل کردیا گیا ہے۔
جہاں سپیکر اسمبلی خود بیٹھے ہیں، وہ جگہ سمیت ان کے دفتر کو مکمل طور پر سیل کردیا گیا ہے اس کے بعد دفتر میں کام کرنے والے تمام 26 ملازمین کا ٹیسٹ کیا گیا، جن ابھی کی رپورٹ آنا باقی ہے، اور جب تک ان تمام کی رپورٹ نہیں آجاتی اس وقت تک پورے دفتر کو سیل رکھا جائے گا۔
واضح رہے کہ لیفٹیننٹ گورنر سکریٹریٹ، یعنی راجنیواس دہلی سکریٹریٹ جہاں سے دہلی سرکار کا کام کاج چلتا ہے، وہاں کئی سے دفاتر کورونا وائرس متاثرہ ملازمین کی وجہ سے سیل کردیا گیا ہے۔
دہلی اسمبلی کے سپیکر رام نیواس گوئل کے سیکریٹری کورونا سے متاثر ہوئے ہیں جس کے بعد پورے دفتر کو سیل کردیا گیا ہے خیال رہے کہ اب دہلی قانون ساز اسمبلی میں کورونا وائرس انفیکشن کی وجہ سے وہاں کے مرکزی دفتر کو بھی اگلے احکامات تک سیل کردیا گیا ہے۔