اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی کے پانچ ستارہ ہوٹل میں امریکی شہری کی لاش - لاش

دہلی کے ایک پانچ ستارہ ہوٹل کے کمرے میں امریکی شہری کی لاش ملنے سے  دارالحکومت میں سنسنی پھیل گئی۔

دہلی کے پانچ ستارہ ہوٹل میں امریکی شہری کی لاش

By

Published : Jul 23, 2019, 10:19 AM IST

Updated : Jul 23, 2019, 4:27 PM IST

دارالحکومت دہلی کے چانکیہ پوری میں واقع تاج پیلس ہوٹل میں ایک امریکی‌ شہری کی لاش ملنے سے طرح طرح کی باتیں ہو رہی ہیں۔ ہلاک شدہ کی شںاخت منی جیٹلی 35 برس کے طور پر کی گئی ہے۔ فی الحال ان کی موت کیسے ہوئی اور کس نے کی اس بات کا انکشاف ابھی نہیں ہو پایا ہے۔ معاملے کو درج کر کے پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔

پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کرانے کے لیے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ ہلاک شدہ شخص کی فیملی کے آنے کے بعد اس کا پوسٹ مارٹم کروایا جائگا۔

اطلاعات کے مطابق تاج پیلس ہوٹل میں سنیچر کے روز امریکی شہری کمرے میں بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا ۔ جس کے بعد ہوٹل کےملازمین ڈپلی کیٹ چابی سے دروازہ کھول کر انہیں کمرے سے باہر نکالا اور فوری طور پو انہیں اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

پولیس کے مطابق منو جیٹلی جمعرات کے روز ہوٹل میں قیام کیا تھا۔ وہیں سنیچر کو فیملی کے ممبر نے انہیں فون کیا تو انہوں نے فون نہیں اٹھایا، جس کے بعد ہوٹل کے کے رسیپشن پر فون کیا گیا۔ ہوٹل کا ویٹر جب کمرے میں پہنچا تب جا کر حادثے کا پتہ چلا۔

پولیس نے سی سی ٹی وی کا ریکارڈ نکال کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

Last Updated : Jul 23, 2019, 4:27 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details