ملک کے دارالحکومت دہلی کی عوام کو آلودگی Delhi Pollution سے نجات نہیں مل رہی ہے۔ آج بھی آلودگی کی سطح انتہائی ناقص کیٹیگری میں درج کی گئی ہے۔
بھارتی محکمہ موسمیات( ایس اے ایف اے آر۔سفر) SAFAR-India کے مطابق دہلی کا ائیر کوالٹی انڈیکس( اے کیو آئی) Delhi Air Quality Index آج صبح 342 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ Central Pollution Control Board کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دہلی کے مختلف علاقے کی آلودگی کی سطح انتہائی خراب ہے
دوسری طرف، این سی آر میں شامل علاقے جیسے غازی آباد، نوئیڈا اور فرید آباد کی آلودگی کی سطح بھی خراب درج کی گئی ہے۔ جبکہ گروگرام میں آلودگی کی سطح انتہائی خراب زمرے میں ہے۔