اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی: 24 گھنٹے میں کورونا کے 1024 نئے معاملے - واقعات ریکارڈ

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارت میں 6566 نئے کورونا مثبت کیسز سامنے آئے ہیں۔ اسی دوران دارالحکومت دہلی میں کورونا انفیکشن کی تعداد پہلی بار ایک دن میں 1000 سے تجاوز کر گئی ہے۔

دہلی: گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 1024 نئے معاملے
دہلی: گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 1024 نئے معاملے

By

Published : May 29, 2020, 8:58 AM IST

اس کے ساتھ ہی گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران موت کے 13 واقعات ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ اس کے بعد دہلی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 316 ہوگئی ہے۔

ملک میں کورونا انفیکشن کے کیسز میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارت میں 6566 نئے کورونا مثبت واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ تو وہیں 24 گھنٹوں کے اندر 194 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی ملک میں مثبت معاملات کی تعداد 1،58،333 ہو گئی ہے۔ جبکہ اب تک 4،531 مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔

وہیں دہلی میں اب تک کورونا کے ریکارڈ معاملے سامنے آئے ہیں۔

دارالحکومت دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1024 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ جس کے بعد دہلی میں اب کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 16281 ہوگئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران موت کے 13 واقعات ریکارڈ کیے گئے۔ جس کے بعد دہلی کے کورونا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 316 ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹے میں 231 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں اور اب تک دہلی میں 7495 افراد ٹھیک ہوچکے ہیں۔ تو وہیں کورونا انفیکشن کے 8470 معاملات فعال ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details