اردو

urdu

ETV Bharat / state

'ائمہ مساجد کی تنخواہیں جلد ہی جاری ہوں گی' - دہلی وقف بورڈ

دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین امانت اللہ خان نے دہلی کی مساجد کے امام کی ایک میٹنگ طلب کی تھی جس میں مختلف موضوعات پر گفتگو کی گئی اور انہیں عملی جامہ پہنانے کے لیے لائحہ عمل تیار کیا گیا۔

دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین امانت اللہ خان نے دہلی کی مساجد کے امام کی ایک میٹنگ طلب کی

By

Published : Sep 11, 2019, 10:04 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 6:56 AM IST

امانت اللہ خان کی جانب سے بلائی گئی میٹنگ میں اعلان کیا گیا کہ دہلی کی تمام مساجد کے امام و مؤذنین کی تنخواہیں بہت جلد جاری کی جائیں گی۔

اس کے علاوہ اس میٹنگ میں رامپور کی جوہر یونیورسٹی کی صورتحال پر بھی بحث ہوئی اور چیئرمین نے جوہر یونیورسٹی جانے کا ارادہ کیا تاکہ وہاں جاری حالات کے بارے میں معلومات لی جا سکے نیز مستقبل کے لیے لائحہ عمل تیار کیا جا سکے۔

دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین امانت اللہ خان نے دہلی کی مساجد کے امام کی ایک میٹنگ طلب کی

امانت اللہ خان نے دہلی میں 10 ہزار غرباء و مساکین کو ہر روز وقف بورڈ کی جانب سے کھانا کھلانے کے نظم کا بھی اعلان کیا اور مستحقین کے گھروں میں راشن کٹ کی تقسیم کی بات بھی اس میٹنگ میں ہوئی جس کے لیے باقاعدہ ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو اس میں وقف بورڈ کے ملازمین کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔

دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین امانت اللہ خان نے دہلی کی مساجد کے امام کی ایک میٹنگ طلب کی

اس کے علاوہ حالات حاضرہ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جس میں ماب لنچنگ، حکومت میں مسلمانوں کی گھٹتی نمائندگی اور تعلیم جیسے مسائل شامل رہے۔

Last Updated : Sep 30, 2019, 6:56 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details