اردو

urdu

دہلی: وزیر دفاع نے 26 ویں ہنر ہاٹ کا افتتاح کیا

By

Published : Feb 21, 2021, 12:45 PM IST

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے آج نئی دہلی کے جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں ہنر ہاٹ کا باضابطہ افتتاح کیا۔ مرکزی وزارت اقلیتی امور کے ذریعہ 20 فروری سے 01 مارچ 2021 ء تک 'ووکل فار لوکل تھیم' کے تحت 26 ویں ہنر ہاٹ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

ہنر ہاٹ
ہنر ہاٹ

مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے آج نئی دہلی کے جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں دیسی کاریگروں اور دستکاروں کے 26 ویں ہنر ہاٹ کا افتتاح کیا۔ افتتاح کے بعد انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارے گھر والے بھی اس کو دیکھنے آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عام لوگوں کو بھی اپنے اہل خانہ کے ساتھ ہنرہاٹ کو دیکھنے کے لئے آنا چاہئے۔ وزیر دفاع نے اس تقریب کے لئے مختار عباس نقوی اور پوری وزارت اقلیتی امور کو مبارکباد پیش کی۔

ہنر ہاٹ

اس سے قبل مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے بتایا تھا کہ نئی دہلی میں ہونے والی ہنر ہاٹ میں 31 سے زائد ریاستوں اور مرکزی علاقوں کے 600 سے زائد کاریگر اور دستکار حصہ لے رہے ہیں۔

جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والا یہ ہنر ہاٹ آندھرا پردیش، آسام، بہار، چندی گڑھ، چھتیس گڑھ، دہلی، گوا، گجرات، ہریانہ، ہماچل پردیش، جموں و کشمیر، جھارکھنڈ، کرناٹک، کیرالہ، لداخ اور مدھیہ پردیش میں منعقد ہوگا۔

وہیں، ناگالینڈ، اڈیشہ، پڈوچیری، پنجاب، راجستھان، سکم، تمل ناڈو، تلنگانہ، اتر پردیش، اتراکھنڈ اور مغربی بنگال وغیرہ کے کاریگر اور دستکار اپنے ہاتھوں سے تیار شدہ مصنوعات کی نمائش اور فروخت کرنے کے لئے اس میں حصہ لے رہے ہیں۔

مختار عباس نقوی نے کہا تھا کہ ہنر ہاٹ میں ایک ہی چھت کے نیچے ملک کے ہر حصے سے دیسی مصنوعات دستیاب ہوں گی۔ اس میں شرکت کرنے والے باورچی خانہ سیکشن میں ملک کے ہر خطے کے روایتی کھانوں سے بھی لطف اٹھا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ نئی دہلی کے ہنر ہاٹ میں ملک کے نامور فنکاروں کے مختلف ثقافتی اور موسیقی پروگرامز سے بھی لطف اٹھا سکیں گے۔ ہنر ہاٹ میں لوگوں کو ملک کے تنوع میں اتحاد کی طاقت کا تجربہ ہوگا۔

نقوی نے کہا تھا کہ ہنر ہاٹ ملک بھر سے کاریگروں اور دستکاروں کے ذریعہ تیار کردہ دیسی مصنوعات کو فروغ دینے کے لئے ایک مثالی پلیٹ فارم ہے، جو آج تک 5 لاکھ سے زائد کاریگروں، دستکاروں اور فنکاروں کو روزگار کے مواقع فراہم کر چکا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details