دینی تعلیمی بورڈ جمعیۃ علماء ہند کی تحریک کو مستحکم کرنے کے مقصد سے چار مینار مسجد ابوالفضل اوکھلا کے ذمہ داروں اور با اثر علما کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں مہمان خصوصی مولانا حکیم الدین قاسمی ،جنرل سکریٹیر جمعیۃ علما ہند شریک ہوئے۔
دینی تعلیمی بورڈ جمعیۃ علماء صوبہ دہلی کی شاخ 'جنوبی دہلی' کے لیے مجلس عاملہ کا انتخاب عمل میں آیا۔بعد میں مجلس عاملہ نے مولانا محمد بلال کو دینی تعلیمی بورڈ جمعیۃ علما حلقہ جنوب مشرقی دہلی کا صدر منتخب کیا۔
اس کے علاوہ مولانا شمیم احمد قاسمی امام وخطیب جامع مسجد ذاکر نگر جنرل سکریٹری۔ مولانا شہزادہ مولانا حسام الدین نائب صدر اور حاجی شکیل احمد خازن مقرر ہوئے۔ اس موقع پر مولانا حکیم الدین قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء نے کہا کہ آزادی وطن کے بعد جمعیۃ علماء ہند نے دینی تعلیم کی تحریک کی بنیاد رکھی اور اسے نسل نو کی تعمیر کی اساس قرار دیا۔