اردو

urdu

By

Published : Mar 11, 2023, 4:38 PM IST

Updated : Mar 11, 2023, 4:58 PM IST

ETV Bharat / state

Swati Maliwal Alleges Father میرے والد نے مجھ پر جنسی ہراسانی کی، ماں اور رشتہ داروں نے اس درد سے باہر نکالا: مالیوال

دہلی خواتین کمیشن کی چیئرپرسن سواتی مالیوال نے اپنے والد پر جنسی ہراسانی کا الزام لگایا ہے۔ اس نے دہلی خواتین کمیشن کے زیر اہتمام ایک پروگرام میں کہا کہ اس کی ماں، خالہ اور اس کی دادی نے انہیں اس درد سے بہار نکالا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

نئی دہلی: دہلی خواتین کمیشن کی چیئرپرسن سواتی مالیوال نے کہا کہ ان کے والد ان کے ساتھ جنسی ہراسانی کرتے تھے۔ وہ اپنی ماں، خالہ اور نانی کی وجہ سے اس درد سے باہر نکل سکیں۔ سواتی مالیوال نے دہلی خواتین کمیشن کی طرف سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے والد کے استحصال سے پریشان ہوکر وہ ہمیشہ یہی سوچتی تھیں کہ اس مصیبت سے کیسے باہر نکلا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے برے وقت میں ان کے رشتہ دار ان کی مدد کے لیے آگے آئے۔ ان کی نانی، خالہ اور ماں نے انہیں اس مصیبت سے باہر نکالا۔

سواتی مالیوال ہفتہ کو انڈیا ہیبی ٹیٹ سنٹر میں دہلی خواتین کمیشن کی طرف سے منعقدہ انعامات کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔ دہلی خواتین کمیشن کی جانب سے ایوارڈ حاصل کرنے والی تمام خواتین کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں اپنے اوپر کسی قسم کے ظلم یا کسی قسم کا استحصال برداشت نہیں کرنا چاہیے۔ استحصال گھر کا فرد کرے یا باہر، اس کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ خواتین اپنی عزت کا خیال نہیں رکھیں گی تو کوئی اور نہیں کرنے والا۔ اس لیے اپنے خلاف ہونے والے ہر استحصال پر آواز اٹھانی چاہیے اور دنیا کے سامنے لانا چاہیے۔ اس میں ڈرونے والی کوئی بات نہیں ہے۔ سواتی نے کہا کہ دہلی خواتین کمیشن کی یہ کوشش ہے کہ اگر کسی خاتون کے ساتھ کچھ غلط ہو جائے تو اسے انصاف دلانے کے ساتھ ساتھ ہر ممکن مدد کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: Kalindikunj Gang Rape Case سواتی مالیوال نے پولیس کو سمن بھیجا

Last Updated : Mar 11, 2023, 4:58 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details