زد و کوب کی نشانہ بننے والی خاتون کے مطابق ان کا جرم صرف اتنا تھا کہ انہوں نے اپنی دکان کرائے پر دے دی، چونکہ یہ جائیداد ان کے شوہر کے نام ہے تو انہوں نے ایک جان پہچان والے شخص کو دکان بغیر کسی پولیس ویریفیکیشن کے کرائے پر دی۔'
دہلی: دیال پور تھانہ کے ایس ایچ او نے مسلم خاتون کے ساتھ مار پیٹ کی
دارالحکومت دہلی کے شمال مشرقی علاقے نہرو وہار سے تعلق رکھنے والی 37 سالہ حمیدہ نام کی معذور خاتون کو دیال پور تھانہ کے ایس ایچ او نے زدو کوب کا نشانہ بنایا۔
دیال پور تھانہ کے ایس ایچ او نے مسلم خاتون کے ساتھ مار پیٹ کی
خاتون نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ' در اصل 30 اگست کو کرائے دار کی سامنے گلی کے کچھ لوگوں کے ساتھ کہا سنی ہو گئی تھی جس کے بعد پولیس مکان مالک کو ہی دیال پور تھانہ لے گئی۔'
- مزید پڑھیں:دہلی فسادات: عشرت جہاں نے جیل میں مارپیٹ کا لگایا الزام
- احمدآباد: عشرت جہاں انکاؤنٹر کیس کے فیصلے پر سماجی کارکنان کا ردعمل
لوگوں کا مانناہے کہ ایس ایچ او نے خاتون کے ساتھ زیادتی مذہبی تعصب کی وجہ سے کی۔ پہلے تو پولیس انہیں بغیر کسی خاتون کانسٹیبل کے اپنے ساتھ لے گئی پھر مذہبی جذبات کو مجروح کیا، مزید انہوں نے خاتون کو زد و کوب کیا۔ جو ایس ایچ او کی متعصبانہ روئے کو ظاہر کرتا ہے۔'
Last Updated : Sep 15, 2021, 11:00 PM IST