اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوئیڈا: لوٹ کا منصوبہ تیار کرنے والا شاطر گروہ گرفتار - crime news

نوئیڈا میں جرائم پر قابو پانے کے لیے مختلف سیکٹرز میں جرائم پیشہ افراد کےخلاف خصوصی مہم جاری ہے اور ایسے افراد کے خلاف کاروائی تیز کی گئی ہے ۔

نوئیڈا: لوٹ کا منصوبہ تیار کرنے والا شاطر گروہ گرفتار

By

Published : Aug 26, 2019, 9:26 AM IST

Updated : Sep 28, 2019, 7:15 AM IST


اسی ضمن میں تھانہ ایکسپریس وے کے تحت پولیس ٹیم نے یمنا کے نشیبی علاقے میں بند پڑے مکسچر پلانٹ سے لوٹ کی واردات کا منصوبہ بناتے ہوئے 6 شاطر لٹیروں کو گرفتار کیا ہے ۔

نوئیڈا: لوٹ کا منصوبہ تیار کرنے والا شاطر گروہ گرفتار

لٹیروں کے قبضے سے دس موبائل فونز، جو مختلف مقامات سے لوٹے گئے تھے، دو چاقو ،2 طمنچے اور چار زندہ کارتوس برآمد کیے گئے۔

پولیس کے مطابق شاطر لٹیرے پہلے بھی کئی جرائم میں ملوث رہے ہیں اور ان کے خلاف مختلف تھانوں میں لوٹ کے مقدمے درج ہیں ۔

ایکسپریس وے تھانہ پولیس نے ملزمین کے خلاف مقدمہ درج کر کے جیل بھیج دیا ۔

Last Updated : Sep 28, 2019, 7:15 AM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details