دارالحکومت دہلی میں لاک ڈاؤن کے کھلنے کے بعد سے جرائم کو روکنے کی کوششیں بھی تیزہوئی ہیں۔ جون کے مہینے میں پولیس نے 3750 بدمعاشوں کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس اب اس طرح کے بدمعاشوں کے خلاف کارروائی کے لئے ہسٹری شیٹ، تڑی پار اور ایم سی او سی اے (مکوکا) کے تحت کارروائی کرنے پر زور دے رہی ہے۔ پولیس کا خیال ہے کہ ان تین ہتھیاروں کی مدد سے دہلی میں جرائم پر قابو پایا جائے گا۔
معلومات کے مطابق یکم جون سے لاک ڈاؤن کھلنے کے بعد جہاں جرائم میں اضافہ ہوا ہے دوسری طرف پولیس کی کارروائی میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ دہلی پولیس نے صرف جون کے مہینے میں بڑی تعداد میں بدمعاشوں کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس کمشنر کی جانب سے احکامات دیئے گئے ہیں کہ آئے دن یہ جرم کرنے والے بدمعاشوں کے خلاف ٹھوس کارروائی کی جائے۔ ان کی تاریخ کھنگالی جائے، انھیں تڑی پار کیا جائے اور اگر ضرورت ہو تو ان کے خلاف ایم سی او سی اے کے تحت بھی مقدمہ درج کیا جائے۔
دہلی پولیس کو موصولہ اعداد و شمار کے مطابق جون کے مہینے میں مجموعی طور پر 3750 بدمعاشوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان میں سے 2133 بدمعاشوں کے ڈوزیئرز کھنگالے گئے ہیں۔ جون میں اوسطا 125 بدمعاشوں کو روزانہ گرفتار کیا گیا ہے۔