مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی ایم) کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری نے اسے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلا ف ورزی قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن سے اس کی شکایت کی ہے۔
خیال رہے کہ مودی نے سنیچر کو ایک ٹیلی ویژن چینل پر انٹرویو میں کہا کہ 'بالاکوٹ پر ایئراسٹرائیک کی رات کو موسم اچانک خراب ہو گیا تھا اور ماہرین نے ایئر اسٹرائک ٹالنے کا مشورہ دیا تھا لیکن انہوں نے (وزیراعظم) فضائیہ کو ایئر اسٹرائیک کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں بادلوں اور بارش کا فائدہ اٹھاکر رڈار سے بچتے ہوئے کارروائی کرنا چاہیے۔'
یچوری نے چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑہ کو خط لکھ کر شکایت کی ہے کہ مودی نے بالاکوٹ فضائی حملے کے بارے میں جو دعوے کیے ہیں، اس سے ایک بار پھر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔'
انہوں نے خط میں لکھا ہے کہ 'مودی نے ایک ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں فضائی کارروائی کی تفصیلات دے کر رائے دہندگان کو ممنوعہ وقت کے دوران متاثر کرنے کی کوشش کی ہے۔ ان کا یہ بیان اور رویہ الیکشن کمیشن کی ہدایات کی دانستہ طور پر خلاف ورزی ہے۔'