اردو

urdu

ETV Bharat / state

مودی کے سامنے تقریر کرنے والا رہنما پارٹی سے معطل

سی پی آئی (ایم) کی مرکزی کمیٹی نے مہاراشٹر کے سکریٹری ناراسیا ادم کو پارٹی کی پالیسیوں کے خلاف تقریر کرنے پر تین ماہ کے لیے رکنیت سے معطل کر دیا ہے۔

By

Published : Mar 5, 2019, 8:29 AM IST

سی پی آئی (ایم)

مرکزی کمیٹی نے مہاراشٹر کے سکریٹری ناراسیا ادم کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے انہیں تین ماہ تک مرکزی کمیٹی کی رکنیت سے معطل کر دیا ہے۔

مرکزی کمیٹی نے ایک بیان جاری کیا ہے ۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ ناراسیا ادم کی ایک تقریر کو مدنظر رکھ کر لیا گیا جو انہوں نے سولاپور میں وزیر اعظم نریندر مودی اور ریاستی وزیر اعلی دیویندر فڑنویس کی موجودگی میں کی تھی۔ ناراسیا ادم کی تقریر پارٹی کی پالیسیوں کے خلاف تھی۔

آئندہ لوک سبھا انتخابات میں مرکزی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ ریاستوں میں جہاں کانگریس اور بی جے پی کے درمیان براہ راست مقابلہ ہوگا، وہاں سی پی آئی اپنے امیدوار نہیں اتارے گی نیز سی پی آئی صرف ایک یا دو ان سیٹوں پر مقابلہ کرے گی جہاں دونوں پارٹیوں میں براہ راست مقابلہ نہیں ہوگا۔ سی پی آئی بی جے پی کو شکست دینے کے لیے انتخابی مہم میں حصہ لے گی۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details