وزارت صحت و خاندانی بہبود کی طرف سے اتوار کے روز جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس سے متاثرہ 73،642 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں، جس سے اب تک کورونا وائرس سے نجات پانے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 31،80،865 ہوگئی ہے۔ شفایابی کی شرح میں بہار سب سے آگے ہے۔ بہار میں شفایابی کی شرح 88 فیصد ہے۔
ملک بھر میں 24 گھنٹے کے اندر 73،642 کورونا متاثرین صحتیاب - تامل ناڈو
ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ریکارڈ 73،642 کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے صحتیاب ہونے سے قومی اوسط شفایابی کی شرح 77.32 فیصد ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ دہلی میں شفایابی کی شرح 87 فیصد، تامل ناڈو میں 87 فیصد، مغربی بنگال میں 85 فیصد، راجستھان میں 82 فیصد اور گجرات میں 81 فیصد ہے۔ان کے علاوہ شفابی کی شرح ہریانہ میں 79 فیصد، اڈیشہ میں 78 فیصد، آندھرا پردیش میں 78 فیصد، جموں و کشمیر میں 76 فیصد، تلنگانہ میں 76 فیصد، مدھیہ پردیش میں 76 فیصد، اترپردیش میں 75 فیصد، کرناٹک میں 73 فیصد، کیرالا میں 74 فیصد، مہاراشٹر میں 72 فیصد، پنجاب 71 فیصد، جھارکھنڈ 67 فیصد اور چھتیس گڑھ 47 فیصد ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے ریکارڈ 90،632 نئے مریض سامنے آنے کے بعد کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 4113811 ہوگئی ہے۔ تاہم 05 ستمبر کو 73،642 متاثرہ مریضوں کے صحتیاب ہونے اور 1065 مریضوں کی موت ہوجانے سے زیر علاج متاثرین کی تعداد میں 15،925 کا اضافہ ہوا ہے۔