مسٹرکیجریوال نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ میڈیا سے خطا کرتے ہوئے کہا کہ پہلے دہلی میں 100 لوگوں کی کورونا جانچ کی جاتی تھی تو اس میں سے 31لوگ کورونا سے پازیٹو پائے جاتے تھے۔اب 100 لوگوں کی جانچ میں صرف 13 لوگ ہی پازیٹو آرہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہلی میں کورونا کے سلسلے میں حالات اب قابو میں ہیں،لیکن ہمیں اسے اور اچھا کرنا ہے۔سبھی کے مل کر کام کرنے اور محنت سے اب دہلی میں حالات میں بہتر ہیں۔
دہلی میں کورونا کے حالات میں بہتری - recovery rate of corona in delhi
وزیراعلی اروند کیجریوال نے بدھ کو کہا کہ دہلی میں سبھی کے مل کر کام کرنے اور محنت کرنے سے اب کورونا کے سلسلے میں حالات بہتر ہیں لیکن ہمیں اسے اور اچھا کرنا ہے۔
وزیراعلی نے کہا کہ پہلے 30 جون تک 60,000 فعال کورونا معاملوں کا اندازہ تھا۔مجھے خوشی ہے کہ آج صرف 26,000 فعال معاملے ہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج دہلی میں صرف 5,800 مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں۔پچھلے ہفتے کے مقابلے 400 مریض ہسپتالوں میں کم داخل ہوئے ہیں۔اگر مریضوں کی تعداد بڑھتی بھی ہے تو ہم نے 15000بیڈ کا انتطام کرلیا ہے۔
انہوں نے متنوع کیا کہ ابھی لوگ احتیاط برتیں ورنا حالا پھر پچھلے مہینے جیسے ہوسکتے ہیں۔مسٹر کیجریوال نے کہا کہ دہلی کی جس خطرناک تصویر کا اندازہ لگایاجارہا تھ اب حالات ویسے نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب جانچ میں اتنے پازیٹو مریض نہیں آتے جتنے پہلے آتے تھے۔وزیراعلی نے یہ بھی کہا کہ دہلی میں لوگ تیزی سے ٹھیک ہورہے ہیں۔
مسٹر کیجریوال نے کہا ک پہلے خدشہ تھا کہ 30 جون تک دہلی میں ایک لاکھ معاملے ہوں گے،لیکن ایسا نہیں ہوا۔فی الحال 87 ہزار کیس ہیں،جن میں سے 58 ہزار ٹھیک ہوگئے۔
دہلی میں کورونا کی وجہ سے وت اب کم ہونے کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعلی نے کہا کہ ایک وقت ایک دن میں سوا سو اموات ہوئی تھیں،اب آدھے کے قریب یعنی ساٹھ کے آس پاس ہیں۔اسے اور کم کریں گے۔
مسٹر کیجریوال نے کہاکہ مرکز کے ساتھ مل کر حکومت نے جانچ کی تعداد بڑھائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی ہم لوگ اب کچھ کھول نہیں سکتے۔ابھی محتاط رہنا ہے۔ ہوسکتا ہے کہ کورونا کیس پھر سے بڑھ جائیں۔اس لئے ابھی کوششوں میں کمی نہیں رہنی چاہئے۔
وزیراعلی نے سوشل میڈیا پر رائے دینے والوں پر کہا کہ ایسے ماہرین ہیں جو کہتے ہیں کہ دہلی میں کورونا کا پیک آکر جا چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسے ماہرین پر ابھی توجہ نہ دیں۔ماسک پہنیں،سماجی دوری رکھیں اور ہاتھ دھوتے رہیں،اس میں چوک نہ کریں۔