اردو

urdu

ETV Bharat / state

'کوویکسین کے سائنسی معیارات تسلی بخش ہیں' - کوویکسین

بھارت بائیوٹیک نے ہفتے کے روز کہا کہ کوویکسین نے تیار کردہ دیسی کووڈ 19 ویکسین کے سائنسی معیارات تسلی بخش ہیں۔ اب تک کمپنی اس ویکسین کی حفاظت اور تاثیر سے متعلق نو تحقیقاتی مقالے شائع کر چکی ہے۔

کوویکسین
کوویکسین

By

Published : Jun 13, 2021, 8:29 AM IST

بھارت بائیوٹیک کے شریک بانی اور جوائنٹ منیجنگ ڈائریکٹر سوچترا ایلا نے ٹویٹ کیا کہ کوویکسین کے سائنسی معیارات اور عزم شفاف ہیں۔ تعلیمی جرائد، معروف تجزیہ نگار، این آئی وی-آئی سی ایم آر-بی بی محققین اور سائنس دانوں نے نو مطالعات اور اعداد و شمار شائع کئے ہیں۔

بھارت بائیوٹیک نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت کے ریگولیٹرز نے پہلے اور دوسرے مرحلے میں کوویکسین ٹرائلز کے مکمل اعداد و شمار اور تیسرے مرحلے کے جزوی اعداد و شمار کا مکمل جائزہ لیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کمپنی گذشتہ 12 ماہ کے دوران عالمی سطح پر پانچ روزناموں میں کوویکسین کی حفاظت اور تاثیر سے متعلق نو تحقیقی مطالعات کو ایک مقررہ حد تک تشفی بخش جائزہ لینے کے لئے پہلے ہی شائع کرچکی ہے۔

کمپنی نے کہا کہ کوویکسین واحد غیر فعال کورونا وائرس پر مبنی ویکسین اور مصنوعات ہے جس نے بھارت میں انسانی آزمائشی اعداد و شمار کو شائع کیا ہے۔ بھارت بائیوٹیک نے کہا کہ یہ واحد پروڈکٹ ہے جس میں ابھرنے والی نئی قسم کے وائرس کا کوئی ڈیٹا موجود ہے۔

کمپنی نے کہا کہ کوویکسین کے دیگر اقسام کے کورونا وائرس کے غیر فعال ہونے سے متعلق مطالعات سے متعلق اعداد و شمار پہلے ہی بایورکسیو، کلینیکل متعدی امراض اور جنرل آف ٹریول میڈیسین میں شائع ہوچکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details