اردو

urdu

ETV Bharat / state

Shraddha Walker Murder Case آفتاب پونا والا پر قتل اور شواہد کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا الزام طے - delhi urdu news

شردھا قتل معاملے میں ساکیت کورٹ نے ملزم آفتاب پونا والا پر قتل اور ثبوت کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے الزامات طے کیے ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : May 9, 2023, 2:15 PM IST

نئی دہلی: ساکیت عدالت نے شردھا والکر قتل کیس کے ملزم آفتاب پونا والا پر قتل اور ثبوت کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے الزامات طے کیے ہیں۔ وہیں ملزم آفتاب پونا والا نے لگائے گئے الزامات کی تردید کرتے ہوئے مقدمے کا سامنا کرنے کی بات کہی۔ اس کے علاوہ عدالت نے کیس میں استغاثہ کی جانب سے شواہد ریکارڈ کرنے کی سماعت کے لیے یکم جون کی تاریخ کا حکم دیا ہے۔ جج نے کہا کہ خود کو سزا سے بچانے کے لیے، پونا والا نے شردھا کی لاش کے ٹکڑے کر کے اسے مختلف جگہوں پر پھینک دیا، اس لیے آئی پی سی سیکشن 201 (ثبوت مٹانا) کے تحت جرم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلی نظر میں دفعہ 302 (قتل) کا معاملہ بنتا ہے۔ بتا دیں کہ آفتاب نے مبینہ طور پر 18 مئی 2022 کو دہلی کے مہرولی کے ایک فلیٹ میں شردھا کا گھوٹ کر قتل کر دیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی لاش کے آری سے 35 ٹکڑے کرکے مہرولی کے جنگل میں الگ الگ جگہ پھینک دیا تھا۔

شردھا والکر کے قتل کیس میں کب کیا ہوا؟

1: نو نومبر 2022 کو ممبئی پولیس نے دہلی پولیس کو شردھا کے لاپتہ ہونے کی اطلاع دی۔

2: 12 نومبر کو مہرولی تھانہ پولیس نے آفتاب کو گرفتار کیا۔

3: پوچھ گچھ کے دوران آفتاب نے بتایا کہ اس نے 18 مئی 2022 کو شردھا کا گلا گھوٹ کر قتل کردیا۔

4: عدالت نے آفتاب کو 17 نومبر تک پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا۔

5: 17 نومبر کو عدالت نے دوبارہ ریمانڈ میں پانچ دن کی توسیع کر دی۔

6: 16 نومبر کو عدالت نے آفتاب کے نارکو ٹیسٹ کی منظوری دی۔

7: 18 نومبر کو دہلی پولیس کی ٹیم آفتاب کو لے کر گروگرام کے جنگل میں گئی

8: 28 نومبر کو نارکو ٹیسٹ کے لیے جاتے وقت آفتاب پر کچھ لوگوں نے حملہ کرنے کی کوشش کی

9: 29 نومبر کو آفتاب کا پالی گراف ٹیسٹ ہوا۔

10: 24 جنوری کو پولیس نے آفتاب امین پونا والے کے خلاف ساکیت کورٹ میں 6629 صفحات پر مشتمل ایک چارج شیٹ دائر کی۔

11: 21 مارچ کو پولیس نے کورٹ میں شردھا اور آفتاب کے ذریعے آن لائن کونسلنگ سیشن کی 34 منٹ کی آڈیو ریکارڈنگ جمع کرائی۔

12: وکلاء کی 4 اپریل تک ہڑتال کے باعث کورٹ نے آفتاب کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کی سماعت 6 اپریل تک ملتوی کردی۔

13: 6 اپریل کو کیس میں دلائل مکمل نہ ہوئے تو عدالت نے کیس کی اگلی سماعت کے لیے 15 اپریل کی تاریخ مقرر کی۔

14: 15 اپریل کو دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے آفتاب کے خلاف فرد جرم عائد کرنے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے 29 اپریل کی تاریخ مقرر کی۔

15: 19 اپریل کو دہلی ہائی کورٹ نے میڈیا اداروں کو شردھا قتل کیس میں داخل چارج شیٹ کے مواد کو نشر کرنے سے روک دیا۔

16: 29 اپریل کو جج کے چھٹی پر ہونے کی وجہ سے، الزامات طے کرنے کے لیے فیصلہ سنانے کی تاریخ 9 مئی مقرر کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں :Shraddha Murder Case آفتاب کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ 9 مئی تک موخر

ABOUT THE AUTHOR

...view details