اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی ایئرپورٹ میں 3 کروڑ کے میموری کارڈ ضبط - کسٹم ڈیوٹی

دار الحکومت دہلی کے اندرا گاندھی ایئرپورٹ سے سی آئی ایس ایف کی ٹیم نے ایک لاکھ میموری کارڈ کو ضبط کیا ہ، جس کی قیمت بین الاقوامی بازار میں تقریبا تین کروڑ سے زائد کی بتائی جارہی ہے۔

دہلی ائیرپورٹ میں 3 کروڑ کا میموری کارڈ ضبط

By

Published : Sep 5, 2019, 9:13 AM IST

Updated : Sep 29, 2019, 12:17 PM IST

اس معاملے سے متعلق تین ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی نے بتایا کہ سی آئی ایس ایف نے ایئرپورٹ کے ٹرمینل ۔3 پر سکیورٹی چیکنگ کے دوران ایکس رے مشین میں میموری کارڈ سے بھرا ہوا تھا۔

دہلی ائیرپورٹ میں 3 کروڑ کا میموری کارڈ ضبط

اطلاعات کے مطابق یہ بیگ کسی ابھیشیک نامی شخص ہے۔جو ہانگ سے دہلی آیا تھا اور دہلی سے ممبئی جارہا تھا۔
سی آئی ایس ایف نے میموری کارڈ ملنے کی اطلاع کسٹم کو دے دی ۔

کسٹم افسران نے ملزمین سے پوچھ گچھ کی، جس میں انہوں بتایا کہ وہ ممبئی کے محکمہ کسٹم کو اس میموری کارڈ کے کسٹم ڈیوٹی کے بارے میں بتائے گا۔کیونکہ اس کارڈ کو وہیں بھیجنا ہے۔جس کے بعد دہلی کسٹم نے ممبئی کسٹم کو اس کی اطلاع دی اور اس مسافر کا ویریفیکیشن کر اسے جانے کی اجازت دے دی۔

لیکن رات میں 1 بجے سی آئی ایس ایف کے کانسٹبل مکیش شرما نے دستی اور الیکٹرونک نگرانی کے بعد اپنے اعلی افسروں کو اطلاع دی کہ میموری کارڈ والا مسافر اپنا بیگ دو مسافروں کو دے دیا ہے۔جو خود بھی ممبئی جارہا تھا، لیکن وہ لوگ میموری کارڈ والے بیگ کے ساتھ ائیر لائن کاؤنٹر سے آف لوٹنگ کروا رہے تھے۔

سی آئی ایس ایف نے اس کے بعد میموری کارڈ والے بیگ کو تعاقب کرکے دونوں ملزمین کی شناخت بھدریش دیو چند رنپریا اور سریش گلاب چند جیسوال کے طور پر کی۔ان کے پاس سے بیگ برآمد کیا۔

سی آئی ایس ایف نے اس کی اطلاع کسٹم کو دی۔جس کے بعد کسٹم نے تین ملزمین کو گرفتار کرکے بیگ کو ضبط کرلیا۔ساتھ میں اس معاملے کی جانچ بھی شروع کردی ہے۔

Last Updated : Sep 29, 2019, 12:17 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details