اردو

urdu

By

Published : Apr 4, 2020, 3:00 PM IST

ETV Bharat / state

وزیراعظم اور آیوش کے مشوروں پر طلبا عمل کریں

ایچ آر ڈی منسٹری نے اسکولز اور کالجزسے کہا کہ وہ طلبا کو وزارت آیوش اور وزیراعظم کی جانب سے جاری کردہ ہدایت پر عمل کرنے کی ترغیب دیں۔

Coronavirus: Schools, colleges asked to advise students to follow Ayush ministry protocols
وزیراعظم اور آیوش کے مشہوروں پر عمل کرنے، ایچ آر ڈی کی ہدایت

سی بی ایس سی، یو جی سی، اے آئی سی ٹی ای، این سی ای آر ٹی اور دیگر اداروں کو ایچ آر ڈی کے سکریٹری امت کھارے نے ایک خط بھیجتے ہوئے کوویڈ 19 کے خلاف لڑنے کےلیے آیوش اور وزیراعظم کے مشوروں پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔

وزیراعظم نے کل ایک ویڈیو جاری کرکے عوام سے اپیل کی کہ وہ پانچ اپریل کو رات نو بجے سے نو منٹ کےلیے گھروں کی لائٹس کو بند کردیں اور موم بتیاں جلائیں یا موبائل فون کی چارچ روشن کریں تاکہ کورونا وائرس کو شکست دینے کےلیے ملک میں اجتماعی عزم کا اظہار ہوسکے۔

وہیں آیوش نے بچوں میں صحت سے متعلق خود کی دیکھ بھال اور قوت مدافعت میں اضافہ کے لیے اقدامات کرنے سے سلسلہ میں ایک پروٹوکول متعارف کیا ہے۔

یہ ایپ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد گار ثابت ہوگا جبکہ یہ ایپ اساتذہ اور طلبا کے علاوہ دیگر افراد کےلیے بھی مفید ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details