اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی: 24 گھنٹوں میں کورونا سے 20 افراد ہلاک

دارالحکومت دہلی میں عالمی وبا کووڈ-19 ایک خوفناک شکل اختیار کرتی جا رہی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 20 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 20 افراد ہلاک
دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 20 افراد ہلاک

By

Published : May 13, 2020, 4:32 PM IST

دارالحکومت دہلی میں عالمی وبا کووڈ-19 ایک خوفناک شکل اختیار کر تی جا رہی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کورونا 20 مریضوں کی ہلاکت سے اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 106 تک پہنچ چکی ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد تقریباً آٹھ ہزار ہو گئی ہے۔

وزیر صحت ستییندر جین نے بدھ کو میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید 20 مریض ہلاک ہو گئے اور ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 106 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ 48 گھنٹوں میں 33 افراد اس وائرس سے ہلاک ہوئے ہیں۔ مسٹر جین نے بتایا کہ اس دوران 359 نئے کیسز سامنے آنے کی وجہ سے متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 7998 ہوگئی ہے۔

وہیں گزشتہ 24 گھنٹوں میں یہ راحت کی بات ہے کہ 346 مریض صحت یاب ہوئے ہیں اور اب تک اس وائرس سے مجموعی طور پر 2858 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ دارالحکومت میں فی الحال 5034 ایکٹو کیسز ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details