اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا وائرس سے جوتے کے بازار پر برا اثر

کورونا وائرس نے بھارتی بازاروں کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ جنوری سے چینی مارکٹ سے کچا مال نہ آنے کی وجہ سے کرول باغ جوتا مارکٹ میں جوتے کی قیمتوں میں 20 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔

کورونا وائرس سے جوتے کے بازار پر برا اثر
کورونا وائرس سے جوتے کے بازار پر برا اثر

By

Published : Mar 9, 2020, 5:27 PM IST

کورونا وائرس کی وجہ سے بھارتی منڈیوں پر زبردست اثر دیکھا جارہا ہے۔ موبائل مارکٹ، کھلونا مارکٹ یا دیگر چیزوں میں سست روی ہے۔ بھارتی مارکٹ آج 50 فیصد سے زیادہ چینی سامان پر منحصر ہے جس کی وجہ سے اب بھارتی منڈیوں کو نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

دارالحکومت دہلی میں جوتے کی سب سے بڑی مارکٹ جو کرول باغ میں واقع ہے یہاں کورونا وائرس کی وجہ سے خریداروں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ مارکٹ کے اندر سب سے زیادہ تھوک فروش ہیں جو جوتے خود تیار کرتے ہیں اور ڈیلروں کو دیتے ہیں جس کے بعد جوتے مارکٹ میں آجاتے ہیں۔

کورونا وائرس سے جوتے کے بازار پر برا اثر

چین سے خام مال نہ آنے کی وجہ سے جنوری کے بعد سے جوتے کی قیمت میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ دوسری جانب کورونا وائرس کو لے کر پھیلی افواہوں کی وجہ سے کاریگر بھی چین سے آئے خام مال پر ہاتھ لگانے سے گریز کر رہے ہیں۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ 'دہلی کے باہر سے آنے والے تاجروں کا آنا بالکل ہی بند ہوگیا ہے۔'

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details