اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی کے سرکاری اسپتال میں کورونا ویریئنٹ کی جانچ ہوسکے گی: کیجریوال - urdu news

اروند کیجریوال نے بتایا کہ یہ شمالی بھارت میں تیسری سہولت ہے۔ اب تک ہمیں مرکزی حکومت کی این سی ڈی سی لیب میں نمونے بھیجنے پڑتے تھے۔

Kejriwal
Kejriwal

By

Published : Jul 7, 2021, 5:49 PM IST

لوک نائک اسپتال اور مولانا آزاد میڈیکل کالج کی مشترکہ جینیٹک لیبارٹری میں سارس سی او وی۔2 جینوم سیکینسنگ کی سہولت کا افتتاح کرتے ہوئے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے بتایا کہ اب دہلی کے سرکاری اسپتال میں کورونا کے نئے ورژن کی جانچ کی جائے گی۔

اروند کیجریوال نے بتایا 'یہ شمالی بھارت میں تیسری سہولت ہے۔ اب تک ہمیں مرکزی حکومت کی این سی ڈی سی لیب میں نمونے بھیجنے پڑتے تھے، لیکن اب ہم اس کو اپنی لیب میں جانچ کرسکیں گے۔ جینیٹک تجزیہ کار مشینیں نئی ​​قسموں کا تجزیہ کر کے ان کا پتہ لگایا جاسکے گا اور جب ویریئنٹ کا پتہ چل جائے گا تو ہمیں اس سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی بنانے میں مدد ملے گی'۔

انہوں نے بتایا کہ یہ مشین ممکنہ تیسری لہر میں بہت مددگار ثابت ہوگی اور کورونا ختم ہونے کے بعد بھی وہ دیگر امراض کا تجزیہ کرسکے گی۔

وزیر اعلی نے لوگوں سے سوشل ڈسٹنسنگ پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔ اگر احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کی گئیں تو پھر کورونا پھیل جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details