اردو

urdu

ETV Bharat / state

ملک کی تین ریاستوں میں کورونا سے سب سے زیادہ ہلاکتیں

ملک کی مختلف ریاستوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ ۔19) سے 336 مریض ہلاک ہوئے جن میں سب سے زیادہ ہلاکتیں مہاراشٹر، دہلی اور مغربی بنگال میں ہوئی ہیں۔

ملک کی تین ریاستوں میں کورونا سے سب سے زیادہ ہلاکتیں
ملک کی تین ریاستوں میں کورونا سے سب سے زیادہ ہلاکتیں

By

Published : Dec 25, 2020, 2:20 PM IST

مرکزی وزارت برائے صحت و خاندانی بہبود کے مطابق مہاراشٹر میں کووڈ 19 سے سب سے زیادہ 89 مریضوں کی موت ہوئی جبکہ دہلی میں 37 اور مغربی بنگال میں 32 مریض ہلاک ہوئے ہیں۔

جمعہ کو مرکزی وزارت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 23،068 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد ایک کروڑ ایک لاکھ 46 ہزار ہوگئی ہے۔

اسی عرصے کے دوران 24،661 مریض صحت مند ہوئے جس سے شفایابی کی شرح 95.77 فیصد ہوگئی۔ فعال کیسز کی تعداد میں 1930 مریضوں کی کمی ہوئی ہے جس سے ایکٹیو کیسز کی تعداد گھٹ کر 2،81،919 رہ گئی ہے۔

اس عرصے میں مزید 336 مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی تعداد 1،47،092 ہوگئی جس سے اموات کی شرح 1.45 فیصد رہی۔

ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر کنٹرول علاقوں میں کورونا متاثرین کی تعداد مندرجہ ذیل ہے:

ریاست ............ ایکٹیو کیسز......شفایاب ....... ہلاکتیں

انڈمان نکوبار ..... 64 ......... 4775 ....... 62

آندھرا پردیش ........... 3862 ...... 869124 ... 7089

اروناچل پردیش ...... 184 ........ 16438 ...... 56

آسام ................. 3456 ....... 211286 ... 1033

بہار ................ 5434 ....... 241546 ... 1371

چنڈی گڑھ ............. 361 .......... 18634 ...... 314

چھتیس گڑھ ........ 15153 ....... 254024 .... 3249

دادر اور نگر حویلی اور دمن و دیو .... 08 ........ 3357 .............. 2

دہلی .......... 7909 ..... 602388 ...... 10384

گوا ................ 1001 ........ 48725 ......... 728

گجرات ........... 10841 .... 224092 ....... 4262

ہریانہ .......... 4983 ...... 251908 ...... 2854

ہماچل پردیش ... 4681 ...... 48186 .......... 899

جموں و کشمیر .... 3540 ...... 113944 ..... 1860

جھارکھنڈ ........... 1595 ..... 111175 .... 1016

کرناٹک ......... 13429 .... 887815 .... 12039

کیرالہ ............ 63328 ..... 660445 ..... 2914

لداخ ........... 246 ......... 8969 ......... 126

مدھیہ پردیش ....... 10676 ...... 221169 ..... 3524

مہاراشٹر ...... 56022 ..... 1804871 ..... 49058

منی پور ......... 1362 .......... 26173 ...... 341

میگھالیہ ......... 283 ........ 12922 ......... 135

میزورم ......... 146 ............ 4024 ........... 8

ناگالینڈ ....... 306 .......... 11508 ......... 77

اوڈیشہ ....... 2720 ...... 322972 ...... 1850

پڈوچیری ........ 364 .......... 36892 ....... 629

پنجاب ......... 4812 ....... 154433 .... 5260

راجستھان .... 11671 ..... 288388 .... 2650

سکم ...... 420 ........... 5119 ...... 125

تمل ناڈو .... 9314 ..... 789862 ... 12036

تلنگانہ ....... 6839 ..... 275708 .... 1527

تری پورہ ........... 184 ....... 32657 ..... 384

اتراکھنڈ ..... 5331 ..... 81587 ..... 1458

اتر پردیش ..... 16099 .... 554202 .... 8267

مغربی بنگال ..... 15193 .... 518516 ..... 9505

مجموعی ....... 281919 ...... 9717834 ... 147092

ABOUT THE AUTHOR

...view details