اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی کے جدید قبرستان میں حالات معمول پر آئے

دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی شرح کو کم کرنے اور اسے قابو میں لانے کے لیے ریاستی حکومت کی جانب سے گذشتہ ڈیڑھ ماہ سے لاک ڈاؤن نافذ ہے اور کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی تعداد میں صاف طور پر کمی بھی دیکھنے کو ملی ہے۔

jadeed qabristan delhi
جدید قبرستان

By

Published : May 25, 2021, 7:08 AM IST

اسی سے متعلق ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے دہلی کے سب سے بڑے اور جدید قبرستان کا جائزہ لیا جہاں اپریل کے ماہ میں روزانہ 50 سے زائد جنازے تدفین کے لیے لائے جا رہے تھے۔ وہیں اب یہ تعداد کم ہو گئی ہے۔ اب روزانہ 7 سے 8 جنازے ہی تدفین کے لیے آ رہے ہیں جبکہ کورونا سے مرنے والے جنازے اب ایک سے دو ہی رہ گئے ہیں۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے قبرستان کے چیف گورکن شمیم سے فون پر بات کی جو خود اب کورونا کا شکار ہو چکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گذشتہ ایک ماہ میں تقریباً 400 جنازے کورونا وائرس کے دہلی گیٹ قبرستان میں لائے گئے ہیں جبکہ عام جنازوں کی تعداد تقریباً دگنا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

شمیم نے مزید بتایا کہ گذشتہ دنوں کورونا کی دوسری لہر میں جب مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا تھا، تب قبرستان میں ملازمین کی تعداد بڑھاکر تین گنا کردی گئی تھی تاہم اب حالات قابو میں ہیں اس لیے پھر سے تعداد کو کم کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:

جامعہ میں اسرائیل-فلسطین تنازع پر آن لائن لیکچر کا اہتمام

اس سے متعلق منتظمہ کمیٹی کے ارکان سے بھی بات کرنے کی کوشش کی گئی لیکن بات نہیں ہو پائی۔ واضح رہے کہ کمیٹی کے ناظم عمومی کا بھی گذشتہ دنوں کورونا وائرس سے ٹھیک ہونے کے بعد انتقال ہو گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details