اس کے علاوہ ضلع گوتم بودھ نگر میں فلم سٹی اور ٹوائے سٹی بھی تعمیر کیے جانے کا منصوبہ ہے جس کی وجہ سے ضلع کے ساتھ اتھ پورے این سی آر کو اس کا فائدہ حاصل ہوگا۔
ایئرپورٹ سے مغربی اترپردیش کے لوگوں کو کافی سہولت ہوجائے گی کیونکہ مغربی اترپردیش کے لوگوں کو ہوائی سفر کے لیے دہلی کا رخ رکنا پڑتا ہے جس میں ان کا کافی وقت لگتا ہے اور مہنگا بھی پڑجاتا ہے اسی وجہ سے انھیں ہوائی سفر کرنے میں کافی دشواری پیش آتی ہے۔
اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ ایئرپورٹ بننے کے بعد نوئیڈا سے علی گڑھ تک زمینوں کی قیمتیں بڑھ جائیں گی اور غازی آباد،ہاپوڑ، میرٹھ، بلند شہر، متھرا اور آگرہ تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہوں گے۔
نوئیڈا انٹرنیشنل ائیرپورٹ لمیٹیڈ کے چیف ایگزیکٹیو افسر ارون ویر سنگھ کے مطابق ضلع میں میٹرو کوچ بنانے والی فیکٹری، اپیرل پارک، ہینڈی کرافٹ پارک، ایم ایس ایم ای پارک، میڈیکل ڈیوائس پارک بھی تعمیر کیا جائے گا اور یمنا اتھارٹی کے علاقے میں سیکڑوں ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں نے زمین الاٹ کرا لیا ہے۔