اردو

urdu

ETV Bharat / state

انصاف آج بھی ایک بڑے طبقے کی رسائی سے دور - constitution day

صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ كووند نے ہر شخص کے لیے انصاف کو قابل رسائی بنانے کی وکالت کرتے ہوئے منگل کے روز کہا کہ اب بھی سماج کا ایک بڑا طبقہ ایسا ہے جو انصاف تک رسائی دور ہے۔

constitution day
انصاف آج بھی ایک بڑے طبقے کی رسائی سے دور

By

Published : Nov 26, 2019, 11:57 PM IST

صدر كووند نے آئین کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر سپریم کورٹ کی نئی عمارت کے احاطے میں واقع آڈیٹوریم میں منعقد پروگرام میں کہا کہ سپریم کورٹ نے عام لوگوں تک انصاف کی رسائی یقینی بنانے کے لئے کئی کوششوں کی ہیں، لیکن معاشرے کا ایک بڑاطبقہ انصاف تک رسائی سے آج بھی دور ہے۔

صدر نے سب کے لیے انصاف کو قابل رسائی بنانے کی وکالت کرتے ہوئے کہا کہ انصاف حاصل کرنے میں آنے والی لاگت کافی زیادہ ہوتی ہے اور ایسی صورت میں انصاف قابل رسائی بنانے کے لیے مفت قانونی خدمات فراہم کرنے کا التزام کارگر طریقہ ثابت ہوتا ہے۔

صدر نے آئین کو ہندوستان کا ’دھرم گرنتھ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کی وضاحت بہت حساسیت اور مہارت سے کی جانی چاہئے۔

سپریم کورٹ کو آئین کی آخری وضاحت کرنے والا قرار دیتے ہوئے صدر نے کہا کہ اس معاملے میں عدلیہ کے کردار سرپرست کے جیسی ہے۔ ان ستر برسوں میں عدلیہ نے اپنی ذمہ داری بخوبی انجام دی ہے۔

اس موقع پر چیف جسٹس ایس اے بوبڈے نے کہا کہ آئین کے ذریعے ملک میں سماجی انقلاب آیا ہے۔ وزیر قانون روی شنکر پرساد بھی اس موقع پر موجود تھے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details