اردو

urdu

ETV Bharat / state

Congress Pol Khol Campaign : دہلی کانگریس کی تری نگرمیں پول کھول مہم - دھون نے سبزی فروش سے ملاقات کی

دہلی پردیش کانگریس نے 'پول کھول' مہم کے تحت تری نگر اسمبلی حلقہ میں بی جے پی اور کیجریوال حکومت کی کمیوں اور خامیوں کو عوام کے سامنے اجاگر کیا۔

دہلی کانگریس کی تری نگرمیں پول کھول مہم
دہلی کانگریس کی تری نگرمیں پول کھول مہم

By

Published : Nov 25, 2021, 2:57 AM IST

دہلی پردیش کانگریس کے صدر انل کمار چودھری نے عوامی رابطہ کے دوران دکانداروں سے ملاقات کی اور علاقے میں دہلی حکومت کے ذریعہ شراب کے ٹھیکے پر رائے جانی۔

دہلی کانگریس کی تری نگرمیں پول کھول مہم

مقامی لوگوں نے کہا کہ دہلی حکومت اپنے مشن سے بھٹک گئی ہے جس پر زیادہ زور دینا چاہیے اس پر نہیں دے رہی ہے اور نئی نسل کو خراب کرنے کے لیے ہر وارڈ میں شراب کے ٹھیکے کھول رہی ہے جسے عوام برداشت نہیں کرے گی۔

وہیں دہلی مہیلا کانگریس کی صدر امرتا دھون نے سبزی فروش سے ملاقات کی اور مہنگائی پر عوام کی رائے جانی۔

اس موقع پر سبزی فروش اور سبزی خرید نے آئیں خواتین نے مہنگائی پر بی جے پی اور عام آدمی پارٹی پر جم کر تنقید کی۔

انہوں نے کہا کہ پہلے ٹماٹر 20 سے 40 روپے میں مل جایا کرتا تھا لیکن اب ٹماٹر 100 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔ اسی طرح ہری سبزی کی قیمتیں بھی آسمان چھو رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دہلی کے کِراڑی میں کانگریس کی پول کھول یاترا

مقامی خواتین نے کہا کہ آمدنی محدود ہوگئی ہے اور خرچ بڑھ گیا ہے۔ یہ سب بی جے پی اور عام آدمی پارٹی کی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ کانگریس کی 'پول کھول' مہم کے تحت تری نگر اسمبلی حلقے کے مختلف علاقوں میں سینئر کانگریسی لیڈران نے ریلی نکال کر عوا م کو بیدار کرنے کی کوشش کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details