اردو

urdu

ETV Bharat / state

سی اے اے: راجیہ سبھا سے ٹی ایم سی کا واک آؤٹ

راجیہ سبھا میں شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) اور قومی شہری رجسٹر ( این آرسی) پر منگل كو وقفہ صفر کے دوران کانگریس اور ترنمول کانگریس ( ٹی ایم سی) کے ارکان نے جم کر نعرے لگائے اور ٹی ایم سی کے ارکان نے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔

راجیہ سبھا میں نعرے بازی پرکانگریس کا واک آؤٹ
راجیہ سبھا میں نعرے بازی پرکانگریس کا واک آؤٹ

By

Published : Feb 4, 2020, 2:34 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 3:35 AM IST

راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے صبح میں ایوان کی کارروائی شروع کرتے ہوئے ضروری دستاویزات میز پر ركھوائے اور وقفہ صفر شروع کرنے کے لئے کانگریس کے ٹی سبارامی ریڈی کا نام پکارا تو ٹی ایم سی کے ڈیریک او برائن نے کہا کہ انہوں نے ضابطہ 267 کے تحت نوٹس دیا ہے جس پر بحث ہونی چاہئے۔

ان کی حمایت میں ٹی ایم سی کے دیگر اراکین بھی کھڑے ہو گئے۔

اس پر مسٹر نائیڈو نے کہا کہ اس مسئلہ کا حل کل ایوان میں ہو چکا ہے اور اسے دوبارہ نہیں اٹھایا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ صدر کے خطاب میں سی اے اے کا ذکر ہے اور خطاب پر بحث کے دوران اس پر بحث کی جا سکتی ہے۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 3:35 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details